پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ ریونیو میں متعدد اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔ ان اصلاحات کا مقصد خدمات کی فراہمی کو بڑھانا اور اس عمل کو لوگوں کے لیے آسان بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی پیر ہارون شاہ نے کہا کہ محکمہ ریونیو اور پٹواری سے متعلق لوگوں کے معاملات کو آسان بنایا جائے گا۔ نیز ان کا کہنا تھا کہ پٹواریوں سمیت ہر قسم کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاہم، ناگزیر حالات کی وجہ سے منتقلی پیشگی اجازت کے ساتھ کی جائے گی۔
پیر ہارون شاہ نے مزید کہا کہ پٹواری سے متعلق تمام تر سرگرمیاں نجی پٹواری مراکز کے بجائے حکومت کے مقررہ دفاتر اور پٹوار ہاؤسز میں ہوں گی۔
علاوہ ازیں، انہوں نے متنبہ کیا کہ غیر حاضر ملازمین اور غیر ضروری طور پر سرکاری دفاتر میں ٹرانسفر اور چوائس پوسٹنگ کے لیے آنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…