وفاقی حکومت نے ملک بھر میں اسمارٹ ولیج منصوبوں کا آغاز کر دیا

اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے اشتراک سے چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں “اسمارٹ ولیج” منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ابتدائی طور پر اس منصوبے کے تحت اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک ایک اسمارٹ ولیج قائم کیا جائے گا جبکہ بین الاقوامی ٹیلی مواصلاتی یونین کے ذریعے اس منصوبے کے لیے مالی معاونت اور تکنیکی مدد فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے وفاقی سیکرٹری محمد سہیل راجپوت، چیف ایگزیکٹو آفیسر(یو ایس ایف) برائے جنوب مشرقی ایشیا ڈاکٹر اسماعیل شاہ کے ہمراہ منصوبے کا افتتاح کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ولیج منصوبہ یو ایس ایف کے ذریعے آئی ٹی یو اور ہواوے کے باہمی اشتراک سے قابل عمل بنایا جا رہا ہے تاکہ صحت، تعلیم، تجارت اور معیشت کے شعبے میں ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے دور دراز اور دیہی علاقوں کے مکینوں کو بااختیار بنایا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago