راوی ریور فرنٹ منصوبے کے پہلے زون چاہار باغ پر تعمیراتی کاموں کا آغاز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور کا کہنا ہے کہ راوی ریور فرنٹ منصوبے کے پہلے زون چاہار باغ پر تعمیراتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں حسان خاور کا کہنا تھا کہ کہ دریائے راوی کے دونوں کناروں پر 46 کلومیٹر لمبے حصے پر راوی ریور فرنٹ منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے جو شہری آبادی کے پھیلاؤ کو روکنے، پانی کی سطح کو بلند کرنے اور دریائے راوی کی بحالی میں مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ آبادی، ٹریفک کی بھیڑ، آلودگی اور پانی کی کمی سے نمٹنے کے لیے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر متعلقہ اداروں کو اس منصوبے پر تیزی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا گیا ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ پہلا مرحلہ 15,000 ایکڑ پر محیط ہوگا اور اس میں سیفائر، ایگری، نالج، ایمرلڈ بے، ٹوپاز بلاک، بیراجز اور جھیل شامل ہیں جبکہ راوی سٹی صوبے میں نجی سرمایہ کاری اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ذریعے زرمبادلہ لائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پراجیکٹ دریائےِ راوی کو ریچارج بھی کرے گا اور ایک عظیم الشان اور جدید منصوبے کے ذریعے ہاؤسنگ اور تعمیراتی صنعت اور متعلقہ صنعتوں کے ذریعے لاکھوں ملازمتیں بھی پیدا کرے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top