اسلام آباد: حکومتی اور نجی شعبے کے مابین عدم اشتراک کے باعث حکومت نے 23 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو ترقیاتی بجٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لئی ایکسپریس وے اور راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی منظوری 22 نومبر کو ہونے والے سی ڈی ڈبلیو پی کے آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔ ایکسپریس وے منصوبے کے لیے زمین کے حصول کا عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان 25 دسمبر کو اس منصوبے کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
حکام کے مطابق 23 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی زمین کے حصول کے لیے پنجاب حکومت 6 ارب روپے کے فنڈز جاری کرے گی۔
لئی ایکسپریس وے منصوبہ 16.5 کلومیٹر طویل چار رویہ سڑک پر مشتمل ہے جس میں انٹرچینجز اور فلائی اوورز کی تعمیر بھی شامل ہے جبکہ نالہ لئی کے نئے ڈیزائن سے زمین کے حصول کی لاگت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…