Graana News

حکومت کا کم آمدن افراد کے لیے سستے گھروں کی فراہمی کے منصوبے پر غور

وفاقی سیکرٹری برائے وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس افتخار علی شلوانی کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ ماہ ہونے والے ہاؤسنگ ایکسپو کے تحت کم آمدن افراد کو سستے مکانات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق وفاقی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس افتخار علی شلوانی نے  احسن ظفر بختاوری کی زیرِ صدارت اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے وفد سے ملاقات میں آئندہ ماہ ہونے والے بین الاقوامی ہاؤسنگ ایکسپو کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اور ان کو حتمی شکل دی۔

اس موقع پر صدر آئی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن سیکٹر سے 50 سے زائد انڈسٹریز منسلک ہیں جس سے ان کے کاروبار کو فروغ مل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اور دیگر شہروں میں سستے گھروں کی تعمیر کے لیے ضروری تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے۔ اس سے نہ صرف روزگار کے پیدا ہونے کے امکانات روشن ہوں گے بلکہ معیشت بھی مضبوط ہو گی۔

حکام کے مطابق آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری نے وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو عمودی تعمیرات کے لیے بلڈنگ رولز میں تبدیلی کی حوصلہ افزائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی سرمایہ کار اسلام آباد میں بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نےسابقہ سی ڈی اے​ ​انتظامیہ کی جانب سے منظور شدہ زیرِ تعمیر منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پر زور دیا کہ وہ کم از کم ایک سال کی توسیع کا اعلان کرے۔

یاد رہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے بین الاقوامی ہاؤسنگ ایکسپو کی تقریب 8 سے 11 دسمبر کے دوران اسلام آباد کنونشن سنٹر میں منعقد ہو گی۔ وفاقی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا کہنا تھا کہ سستے مکانات کے فروغ کے لیے وزیراعظم شہباز شریف ہاؤسنگ ایکسپو کا افتتاح کریں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago