Graana News

سرکاری ملازمین کا رہائشی منصوبہ، 680 اپارٹمنٹس کا گرے اسٹرکچر مکمل: فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے تعمیر کیے جانے والے رہائشی منصوبے کے 680 اپارٹمنٹس کا گرے اسٹرکچر تقریباً مکمل کر لیا گیا۔ یہ منصوبہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 ون اور جی 13 فور میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق لائف اسٹائل ریزیڈینسی کے نام سے عمودی طرزِ تعمیر پر مبنی منصوبے کے 680 اپارٹمنٹس کا گرے اسٹرکچر آخری مراحل میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 1 ہزار 1 سو 48 فلیٹس کی بیلٹنگ اجتماعی طور پر کروائی جائے گی تاکہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔

فیڈرل گورمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ اپارٹمنٹس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد بیلٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا تھا کہ تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں منصوبے کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ ہوا جس کے باعث تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام نے یقین دلایا کہ منصوبہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ لائف اسٹائل ریزیڈینسی منصوبہ عمودی تعمیر پر مشتمل پراجیکٹ ہے جو جو فیڈرل گورمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی، وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور ای ایچ ایف پی آر او کے تعاون سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں وفاقی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس افتخار علی شلوانی نے سرکاری ملازمین کے لیے لاہور میں بھی لائف اسٹائل ریذیڈنسی اپارٹمنٹس میں ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع اور تیز کرنے کی اجازت دی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago