حکومت برآمدات کا 57 ارب ڈالر کا ہدف 2025ء تک حاصل کرنے کے لیے پُر عزم

اسلام آباد: وزارت تجارت کی جانب سے 5 سال کے لیے نئی پالیسی جاری کی گئی ہے جس کے  تحت برآمدات 57 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

نئی تجارتی پالیسی کے تحت ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 40 ارب ڈالرز مقرر کرنے اور چمڑے کی برآمدات ایک ارب 38 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کی گئی نئی پالیسی میں فوڈ اور مشروبات کی برآمدات کا ہدف ایک ارب 53 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز، پھل اور سبزیوں کی برآمدات کا ہدف ایک ارب 36 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ،  سرجیکل آلات کی برآمدات 82 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک بڑھانے اور چاول کی برآمدات کا ہدف 3 ارب ڈالرز سے زائد مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پالیسی میں برآمدات کے 18 شعبوں کو ترجیحی فہرست میں شامل کردیا گیا ، ترجیحی فہرست میں7 روایتی اور 11 ڈیولپمنٹ شعبے شامل ہیں جب کہ تجارتی پالیسی پر عمل درآمد کیلئے مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دیدیا گیا ہے اور مانیٹرنگ کیلئے بورڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top