لاہور: حکومت نے بڑھتی ہوئی آبادی اور ماحولیاتی آلودگی کے پیشِ نظر صوبائی دارالحکومت لاہور شہر کے قریب جدید طرزِ تعمیر پر ایک نیا شہر بسانے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ لاہور کے ساتھ نیا شہر بسانے کی ضرورت ماحولیاتی آلودگی کے باعث پیش آئی۔
انہوں نے بتایا کہ خالد عبدالعزیز کی سعودی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کے ساتھ ایک ہزار 900 اپارٹمنٹس، 6 اسکول اور ایک بڑا اسپتال بھی تعمیر کرے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ لاہور میں نیا شہر بسانے کی ضرورت ماحولیاتی آلودگی کے باعث پیش آئی کیونکہ صوبائی دارالحکومت کنکریٹ کا بے ہنگم جنگل بن رہا تھا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ 5 ہزار ایکڑ پر انڈسٹریل زون بغیر کسی منصوبہ بندی کے بنا۔ 1800 صنعتوں کو آن بورڈ لیا گیا ہے تاکہ اسے جدید بنیادوں پر استوار کرنا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…