Everyday News

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا ٹھیکہ سرکاری تعمیراتی کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ

راولپنڈی: حکومت نے راولپنڈی رِنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کا ٹھیکہ سرکاری تعمیراتی کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق تین کمپنیاں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)، نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) اور نیشنل کنسٹرکشن (این سی) راولپنڈی رِنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کی بولی کے عمل میں حصہ لیں گی۔

حکام کے مطابق 23 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے راولپنڈی رِنگ روڈ منصوبے کی زمین کے حصول کے لیے پنجاب حکومت نے 6.7 ارب روپے جاری کردیئے ہیں اور بورڈ آف ریونیو سے منظوری کے بعد اراضی کے حصول کا کام شروع ہوگا۔

اِس منصوبے کے لیے 27 دیہاتوں سے تقریباً 14 ہزار 600 کنال اراضی حاصل کی جائے گی۔ مارگلہ ایونیو سے ملنے والی سڑک کے لئے اراضی آر ڈی اے اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ذریعہ حاصل کی جائے گی ۔

اِس منصوبے کے آٹھ مختلف مقامات پر انٹرچینج کا قیام عمل میں لایا جائے گا جن میں ریڈیو پاکستان، روات، چک بیلی، اڈیالہ، چکری، ایم ٹو موڑ، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سنگجانی شامل ہیں جبکہ رہائشی زون سنگجانی، اڈیالہ، چکری کے ساتھ میں قائم کیے جائیں گے۔

وفاقی حکومت نے دو نئی ڈرائی پورٹس کے قیام کی منظوری بھی دے دی ہے جن میں سے ایک پنجاب میں رنگ روڈ پر روات کے قریب قائم کیا جائے گا۔

اِس منصوبے میں شامل ہسپتال چک بیلی انٹرچینج کے قریب تعمیر کیا جائے گا جبکہ شہریوں کی سہولت کے لئے چکری اور مورٹ انٹرچینج کے درمیان تفریحی پارک بھی تعمیر کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago