Graana News

سیلاب 2022: پیاز اور ٹماٹر کے درآمدی اجازت نامے 24 گھنٹے میں جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: سندھ اور جنوبی پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے پیاز اور ٹماٹر کی پیداوار میں کمی کے باعث  قیمتیں آسمان سے باتیں کرنی لگی ہیں۔ اس گھمبیر صورت حال کے پیش نظر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پیاز اور ٹماٹر کے درآمدی اجازت نامے ایک روز کے اندر جاری کئے جائیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزارت غذائی تحفظ نے ایف بی آر کو آئندہ 90 روز  کے لیے پیاز اور ٹماٹر پر تمام درآمدی ٹیکسز اور لیویز معاف کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

یہ  تمام فیصلے وزارت کے آفس میں ہونے والے ایک  اجلاس کے دوران کیے گئے۔ امید کی جا رہی ہے کہ فیصلے فوری طور پر موثر ہو جائیں گے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق درآمد کنندگان کو پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن  کو ہدایت کی ہے کہ وہ درآمد میں تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ درآمد کنندگان کے لیے رکاوٹیں باقی نہ رہیں۔

وزارت نے صارفین کو کھانے کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی کو بھی ہمراہ رکھا ہے۔

اس کے علاوہ  درآمدات کی سہولت کے لیے ایک رابطہ گروپ بنایا گیا ہے، جہاں درآمد کنندگان اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں گے۔

وزارت غذائی تحفظ نے ان فیصلوں کو بر وقت یقینی بنانے کے لیے ایران، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں سے درآمدات میں مدد کی درخواست کی  ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago