وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ملک میں ہونے والی حالیہ تباہ کن بارشوں کے سبب بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے حکومت کی جانب سے ڈونرز ایجنسیز اور دوست ممالک کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے ہدایات دیں کہ بین الاقوامی اداروں کو ملک میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری امداد اور بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مخیر حضرات سے فلڈ ریلیف فنڈ میں دل کھول کر حصہ لینے کی اپیل کی۔
انھوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر 40 ہزار خیمے، ایک لاکھ راشن پیکٹس روانہ کرنے اور سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اور تمام متعلقہ اداروں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امداد اور بحالی کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایات دیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…