وزیراعظم شہباز شریف نے چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آر بی سی) کے نائب صدر یی شنگ ین کی زیرِصدارت سی آر بی سی کے وفد سے ملاقات کی اور ان کو بتایا کہ حکومت سی پیک کے ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے۔
وفاقی حکام کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر کراچی کوسٹل، رشکئی اکنامک زون، کراچی تا حیدرآباد موٹروے (ایم 9)، بابوسر ٹنل، ایم ایل ون اور کراچی پورٹ ٹرسٹ (کی پی ٹی) تا پِپری ریلوے کوریڈور سمیت سی پیک کے دیگر ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں۔
وفاقی حکام نے بتایا کہ چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آر بی سی) نے 10 ہزار میگاواٹ کے حامل شمسی توانائی کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ سی آر بی سی کے وفد نے وزیراعظم کی جانب سے سی پیک منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا خیرمقدم کیا۔
وفاقی حکام کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو مختلف جاری اور مکمل ہونے والے میگا پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شاہراہ قراقرم 2 کا حویلیاں تا تھاکوٹ سیکشن مکمل ہو چکا ہے اور زیرِاستعمال ہے جبکہ تھاکوٹ سے رائے کوٹ تک، اس کے فیز 2 پر بھی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔
اجلاس کو کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ، رشکئی اسپیشل اکنامک زون، کراچی تا حیدرآباد موٹر وے (ایم 9)، بابوسر ٹنل، ایم ایل 1 اور کراچی پورٹ ٹرسٹن تا پِپری ریلوے کوریڈور پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
وفاقی حکام نے بتایا کہ سی آر بی سی کے نائب صدر نے سیلاب زدگان کی امداد کے طور پر وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا چیک بھی وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دیرینہ دوست ہیں جن کے برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب کے دوران چین کی حمایت پر مجھ سمیت پوری قوم صدر شی جن پنگ اور چینی عوام کی شکر گزار ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…