اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کاروبار میں آسانی کا ماحول پیدا کرنا اُن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وہ گزشتہ روز اسلام آباد میں بڑی چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کررہے تھے۔
اس ملاقات میں چینی سفیر نونگ رونگ، حماد اظہر، شوکت ترین اور اسد عُمر سمیت متعدد وفاقی وزراء اور معاونِ خصوصی برائے اُمورِ سی پیک خالد منصور شریک تھے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاری سے روزگار کے بیش بہا مواقع پیدا ہونگے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈسٹریل ترقی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ضمن میں چین سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے کاروبار میں آسانی کے اقدامات لینے پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔