فیصل آباد: وزیرِ اعظم کے مشیر برائے کامرس عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ حکومت لوکل اور بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی کاروباری معاونت دینے کے لیے کوشاں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے تحفظ سے ملک کی انڈسٹریل پروڈکشن بڑھے گی جس سے ملکی معیشت کا فروغ ہوگا۔
وہ ہفتے کے روز فیصل آباد کے دورے پر تھے جہاں اُنہوں نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی پنجاب میں سی پیک کے تحت سب سے بڑا منصوبہ ہے۔
عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ 3300 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جا رہا ہے اور اسے وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔