حکومت کی 71 ارب 40 کروڑ روپے لاگت کے چار منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے زیر انتظام سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 71 ارب 40 کروڑ روپے لاگت کے چار ترقیاتی منصوبوں کی منظوری جبکہ ان میں سے ایک منصوبے کو قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیجںے کی سفارش کی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی ڈبلیو پی نے 58 ارب 81 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے عالمی بینک کی مالی معاونت کے منصوبے پنجاب ریزیلینٹ اینڈ انکلوسیو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن کی منظوری دیتے ہوئے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو مزید نظرِ ثانی کے لیے بھیج دیا ہے۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو میں 3 ارب 48 کروڑ 98 لاکھ روپے کی لاگت سے تورواری ڈیم کی تعمیر کی منظوری بھی دے دی ہے۔

علاوہ ازیں سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 7 ارب 86 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز (این آئی ایچ ڈی) کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں 1 ارب 22 کروڑ 33 لاکھ روپے کی لاگت سے نیوکلیئر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن اینڈ ریڈیو تھراپی جامشورو کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کو منظور کر لیا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top