اسلام آباد: چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوار الحق نے وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کا چارج سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے چیف کمشنر کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے معاملات بھی دیکھیں گے، جس سے شہری ادارے کے نئے سربراہ کے حوالے سے ایک ہفتے سے جاری غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہو گا۔
مزید یہ کہ انوارالحق جو اس سے قبل ممبر انوائرمنٹ سی ڈی اے تعینات تھے، گزشتہ جمعہ کے روز چیف کمشنر اسلام آباد تعینات ہوئے تھے۔ جمعرات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی بطور چیئرمین سی ڈی اے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ سی ڈی اے بورڈ کے سابقہ رکن ہونے کے ناطے، چیف کمشنر اسلام آباد کو سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کے سیکشن 6(2) کے تحت سی ڈی اے کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چیف کمشنر بننے سے پہلے وہ ممبر ماحولیات کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ