اسلام آباد: مالی بجٹ 2023-24 آج 9 جون بروز جمعہ پیش کر دیا گیا۔ حکومت نے آئندہ مالی سال 2023 اور 2024 کے بجٹ میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ترسیلات زر کے زریعے غیر منقولہ جائیداد کی خریداری پر 2 فیصد فائنل ٹیکس ختم کر دیا ہے۔
مزید یہ کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے "ڈائمنڈ کارڈ” کا اجراء کیا جا رہا ہے۔یہ ڈائمنڈ کارڈ 50 ہزار ڈالر سے زائد بھجوانے والوں کو جاری کیا جائے گا۔ نیز ڈائمنڈ کارڈ” کے حامل افراد کو ایک غیرممنوعہ بور کے ہتھیاروں پر لائسنس کا اجراء کیا جائے گا۔ اور مفت پاسپورٹ مہیا کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ’’ڈائمنڈ کارڈ‘‘کے حامل افراد کو سفارتی مشنز تک ترجیحی رسائی اور ہوائی اڈوں پر تیز ترین امیگریشن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اور ترسیلات زر کارڈ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لیے اسکیم کا اجراء کیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…