Graana News

احسن اقبال کا صوبائی حکومتوں کے تعاون سے’’ایک ضلع کی مدد‘‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ”ایک ضلع کی مدد“ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سیلاب سے محفوظ اضلاع کو ایک ماہ کے عرصے کے لیے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا کنٹرول حاصل ہو گا جو ان علاقوں کی بحالی کے لیے انتظامی معاملات میں بہتری کا باعث بنے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی وزیر کا صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت ملک بھر خصوصاً پنجاب میں سیلاب سے متاثر نہ ہونے والے بڑے اضلاع کے انتظامی، انسانی اور صحت کے وسائل سیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلئے دستیاب ہوں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ خواتین کی صحت کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت متاثرہ علاقوں میں موبائل کلینکس اور زچہ و بچہ ہسپتال قائم کررہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلباء کی مدد سے زچہ و بچہ کی غذا کے لئے 20 لاکھ پیکٹ تیار کئے جائیں گے۔

ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اخترنواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ابھی تک بیس ممالک نے پاکستان کے لئے 114 امدادی پروازیں بھیجی ہیں،جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی بوائی کیلئے سندھ میں زرعی زمین سے سیلاب کا پانی نکالا جارہا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ مکمل شفافیت یقینی بنانے کے لئے امدادی سامان کا مکمل ریکارڈ رکھا جارہا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago