حکومتی ہاوسنگ اسکیم کےلیے ماحول سازگار بنایا جا رہا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ عوام کو سستے گھروں کی فراہمی کے لیے اسٹیٹ بینک حکومت پاکستان کی ہاوسنگ اسکیم پر عملدرآمد کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بزنس کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے رضا باقر کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ گھر کی تعمیر یا خریداری کرنے والے افراد کو کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی کی سہولت دی جارہی ہے۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے اسٹیٹ بینک نے اس شعبے کی ترقی کے لیے ضوابطی ماحول کو مزید سازگار بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘میرا پاکستان میرا گھر اسکیم’ سے متعلق شکایت کے ازالے کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں آن لائن کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم جنوری 2021ء سے کام شروع کرے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملک میں پائیدار معاشی نمو کو تحریک دینے کی غرض سے اسٹیٹ بینک کاروباری برادری کو سہولت دینے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top