گورنر پنجاب کا 521 نئے پانی کے منصوبوں کا اعلان

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب آبِ پاک اتھارٹی کے تحت 521 نئے صاف پانی کے منصوبوں کا اعلان کردیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ منصوبے جنوبی پنجاب کے 14 اضلاع میں لگائے جائیں گے جس پر 1229 ملین لاگت آئے گی۔

گورنر پنجاب نے یہ اعلان گورنر ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے اس ضمن میں صاف پانی کی فراہمی کی کاوشوں کے لیے چیئرمین آبِ پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمد کی تعریف کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ منصوبوں میں 100 شفافیت روا رکھی جائے گی اور انہیں پورے پنجاب تک پھیلایا جائے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کی تکمیل وقت سے پہلے یقینی بنائی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top