وفاق کا 400 ارب کے تعمیراتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں 400 ارب روپے کے تعمیراتی منصوبے شروع کرے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کا ویژن یہ ہے کہ تعمیراتی شعبے کو اہمیت اور ترجیح دی جائے کیونکہ اسی شعبے سے مُلکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کا پراجیکٹ اس سال 20 اکتوبر سے شروع ہوجائےگا جس پر رواں سال 145 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے لیے فلوقت 30 ارب روپے کی سبسڈی رکھی ہے۔ اس سکیم کا مقصد یہ ہے کہ معاشرے کا متوسط اور نچلا طبقہ اپنے گھروں کی تعمیر کرسکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ہفتے وزیرِ اعظم سے مختلف سرمایہ کاروں اور بلڈرز کی ملاقات ہوئی جس میں صنعت و تجارت کے فروغ سمیت اہم اُمور زیرِ غور آئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب ہر دو سے تین دن بعد تعمیراتی صنعت کے فروغ کے حوالے سے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کی جائیں گی کیوں کہ یہ سیکٹر نہ صرف مُلکی معیشت کو بحال کریگا بلکہ نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے مواقع بھی پیدا کریگا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago