حکومتِ پاکستان کا سستے مکانات کے لیے مارک اپ سبسڈی دینے کا اعلان

کراچی: حکومتِ پاکستان نے سستے مکانات کی فراہمی کے قرضے کے لیے مارک اپ سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مکانات کی تعمیر اور خریداری کے لئے حکومت دس سال کے عرصے میں 33 ارب روپے کی مارک اپ سبسڈی فراہم کرے گی۔

اس سہولت سے تمام افراد فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ پہلی بار، وہ افراد جو مکان کی تعمیر کر رہے ہوں گے یا خرید رہے ہوں گے، وہ بینک سے مالی اعانت حاصل کر سکیں گے یعنی اُنھیں سستے اور رعایتی مارک اپ ریٹس پر بینک سے قرض حاصل ہو سکے گا۔

اسٹیٹ بینک حکومت کی اس سہولت میں انتظامی معاونت کرے گا اور حکومت پاکستان کا اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نیفڈا کا ایگزیکیوٹنگ پارٹنر ہوگا۔

اس ضمن میں حکومتِ پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔

تمام بینکوں کے ذریعے مارک اپ سبسڈی کی یہ سہولت دستیاب ہوگی اور اسے شہریوں کی آسانی کے لیے تین سطحوں میں منقسم کیا گیا ہے۔

سطح اول کے تحت 5 مرلہ کے مکانات جن کی قیمت 35 لاکھ روپے یا اُس سے کم ہوگی، کی خریداری کے لئے 20 سال کے لیے 27 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جا سکے گا۔

سطح دوم کے مطابق 125مربع گز تک کے مکانات، اپارٹمنٹ يا فلیٹس جن کا کورڈ ایریا 850 مربع فٹ اور قیمت 35 لاکھ یا اُس سے کم ہو، کے لیے 20 سال تک 30 لاکھ روپے تک کا قرض دیا جا سکے گا۔

سطح سوم میں 850 مربع فٹ سے لئے کر 1100 مربع فٹ کے کوورڈ ایریا والے مکانات جن قیمت 60 لاکھ روپے یا اُس سے کم ہو، کی تعمیر کے لیے 20 سال تک 50 لاکھ روپے کا قرض دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک نے یہ اعلان کیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں ترسیلات زر مسلسل چوتھے مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں ہیں اور اس مہینے سمندر پار پاکستانیوں نے 2.3 ارب ڈالر کی رقم بھیجی ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago