لاہور: شہر لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی اور روز مرہ کے شہری مسائل کے پیشِ نظر حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کیا جائے۔
ایک ضلع سٹی اور ایک صدر کا علاقہ ہوگا جبکہ دونوں اضلاع میں 5 نئے تحصیل بنائے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس منصوبے کے ماحولیاتی اور معاشرتی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے پراجیکٹ کا پی سی ٹو تیار کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔
پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے رولز کے مطابق کنسلٹنسی سروسز بھی لی جائیں گی۔
سٹی ڈسٹرکٹ میں ٹھوکر نیاز بیگ، ماڈل ٹاؤن، کہنا اور رائیونڈ کے علاقے آئیں گے۔
صدر ڈسٹرکٹ میں فیروزوالہ، کوٹ عبدالملک، شالیمار اور کنٹونمنٹ کے علاقے شامل ہوں گے۔
ماہرین کے مطابق اس سے شہر کے دیرینہ انتظامی مسائل کا حل ممکن ہوگا اور اسے بہتر انداز میں چلایا جا سکے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔