حکومت کا ریلوے اسٹیشنز کی بحالی کے لیے 50 ملین روپے مختص کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام سے 50 ملین روپے مُلک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کی اپگریڈیشن اور بحالی کے لیے مختص کر دیے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ریلویز کی رینویشن کا فیصلہ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 2018 میں کیا تھا اور اب تک چھے مختلف ریلوے اسٹیشنز کی درستگی بھی کر لی گئی ہے۔

بہاولپور، راۓونڈ، نارووال، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ کے ریلوے اسٹیشنز کی بحالی ہوگئی ہے جبکہ حسن ابدال، ننکانہ، پشاور، کراچی اور لاہور کے ریلوے اسٹیشنز پر کام جاری ہے اور جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

ریلوے کے ایک عہدیدار کے مطابق کہ اس اپ گریڈیشن کا بنیادی مقصد مسافروں کی سہولت، ریلوے کی جدت اور ریلوے کے بارے میں عوامی تاثر کو بہتر بنانا ہے۔

پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے انتظار کے ہال، نماز کے مقامات، آپریشن دفاتر ، واٹر فلٹریشن پلانٹ، بیت الخلا، مسافروں کی پناہ گاہ ، پلیٹ فارم، ٹکٹ کاؤنٹرز، پارکنگ ایریا اور بیرونی ترقیاتی کاموں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ریلویز نے ٹریک برج بدلنے کا بھی فیصلہ کیا جن میں ملتان کے چھے، لاہور کے دو، کراچی کے 34، سکھر کی 11، پشاور کے دو اور کویٹہ کے ایک پُل کی تعمیر کی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago