حکومت کی سفری سہولیات کے حوالے سے سول ایوی ایشن کو نئی ہدایات جاری

اسلام آباد: حکومت نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے بین الاقوامی قوانین کے نفاذ سے متعلق سول ایوی ایشن کو ہدایات جاری کر دیں جس کے مطابق بیرونِ ملک سے پاکستان آنے اور جانے والے مسافروں کو کسٹم ڈکلریشن فارم پُر کرنے کے بعد جمع کروانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ترجمان سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان آنے اور جانے والے مسافروں کو کسٹم ڈکلریشن  فارم بھرنا پڑے گا جبکہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے بورڈنگ پاس کا اجراء کسٹمز ڈیکلریشن فارم سے مشروط ہوگا۔

پاکستانی ائیرپورٹس پر بیرونِ ملک سے آنے والے مسافر بھی کسٹم ڈیکلریشن فارم پُر کریں گے۔

پاکستان کسٹمز کو تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر عملہ متعین کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو اس ضمن میں کسٹمز اور ائیرلائنز کا عملہ معاونت فراہم کرے گا۔

دوسری جانب پاکستان سے متحدہ عرب امارات کی پروازیں مزید مہنگی ہو چکی ہیں اور کرایوں میں 4 گنا اضافہ کر دیا گیا ہے کیونکہ خلیجی ملک جانے والوں مسافروں کی تعداد میں اضافے کے باعث ٹکٹوں کی مانگ بڑھ چکی ہے۔

دوسری جانب ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے کرکٹ میچ کی وجہ سے بھی ٹکٹوں کی طلب میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top