Everyday News

راوی کے علاقے میں کچھ ہاؤسنگ اسکیمز کو قانونی دھارے میں لانے کا فیصلہ

لاہور: راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کا کہنا ہے ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ میں واقع تعمیر شدہ 500 مکانات اور دیگر زیرِ تعمیر عمارتوں سمیت رہائشی منصوبوں کو عوامی مفاد میں پہلے مرحلے کے دوران قانونی دھارے میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین کا کہنا ہے کہ دریائے راوی کے کنارے یا سیلابی علاقوں میں تیار کی گئی تمام ہاؤسنگ اسکیموں کے لیے کوئی ترقیاتی منصوبہ زیرِ غور نہیں ہے۔

عمران امین کا کہنا تھا کہ ریور فرنٹ منصوبے کو تین مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں براؤن، گرین اور پرپل زونز شامل ہیں۔

روڈا چیف کے مطابق براؤن زون میں کوئی بھی ڈیویلپر روڈا کے متعین کردہ قوائد و ضوابط ، معیار اور رہنما اصولوں کے مطابق تعمیراتی سرگرمیاں شروع کر سکتا ہے۔

اسی طرح زراعت اور جنگلات سے متعلق سرگرمیوں کے لیے گرین زون کا تعین کیا گیا ہے جبکہ پہلے سے زیرِ تعمیر کسی بھی منصوبے کو قانونی حیثیت حاصل نہیں ہو گی۔

روڈا حکام کے مطابق ریور ایریا مںصوبے میں 1,700 چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں سمیت جو ہاؤسنگ اسکیمیں تیار کی گئی ہیں یا ابھی زیرِ تعمیر ہیں انہیں پرپل زون میں شامل کیا گیا ہے اور ان تمام تعمیراتی منصوبوں کو قانون کی دھارے میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago