اسلام آباد: قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس منگل کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں تمام بڑے شہروں کی ماسٹر پلاننگ جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے کی جس میں وزارتِ ہاؤسنگ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی۔
کمیٹی نے مُلک بھر میں ون ونڈو ڈیجیٹل پورٹل اور زیرِ تعمیر کم لاگت ہاؤسنگ یونٹس کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔