Everyday News

چھوٹے دکانداروں پر 36 ہزار روپے سالانہ ٹیکس عائد

اسلام آباد: گرتی ہوئی مُلکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے حکومت نے چھوٹے دکانداروں سے سالانہ بنیادوں پر 36000 روپے مستقل ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ایسے تمام دکاندار جو 150 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں وہ اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ کم بجلی استعمال کر نے والے دکانداروں کو فکس ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 150 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے چھوٹی دکانداروں سے ایک سال کا 36 ہزار روپے ٹیکس لیا جائے گا۔

جس دکاندار کی سالانہ آمدن 12 لاکھ روپے ہو گی وہ 36 ہزار روپے کا ٹیکس حکومتی خزانے میں جمع کرائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دورِ حکومت کے پونے چار سال کے دوران بیرونی اور کمرشل بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں میں 80 فیصد ہوا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک کی خاطر ہم سب کو ٹیکس دینا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی ترجیح مہنگائی کنٹرول کرنا نہیں بلکہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago