Everyday News

روس کے ساتھ 20 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کا معاہدہ آخری مرحلے میں داخل

اسلام آباد: پاکستان اور روس کے مابین 20 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کا معاہدہ آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ وزیراعظم روس کے ساتھ گندم کے درآمدی معاہدے کی جلد از جلد تکمیل کے ساتھ ساتھ نے گندم کی آئندہ فصل تک بفر اسٹاک کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں گندم کے ذخائر کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی، ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر، ممکنہ طلب اور درآمد کے ٹینڈرز سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

وزارتِ خوراک کی جانب سے دی گئی بریفنگ پر وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو روس کے ساتھ گندم کی درآمد کے معاہدے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دستیاب اسٹاک سے گندم کے اجراء کے ساتھ ساتھ متعلقہ ادارے گندم کے بفر اسٹاک کو یقینی بنائیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں حالیہ گندم کی پیداوار کا تخمینہ 26.389 ملین میٹرک ٹن لگایا گیا جبکہ پچھلے سال کے 1.806 ملین میٹرک ٹن ذخائر موجود ہیں۔

علاوہ ازیں ملک میں 30.79ملین میٹرک ٹن کی مجموعی قومی طلب کے مقابلے کُل ذخائر 28.199ملین میٹرک ٹن ہیں۔

طلب اور ذخائر میں فرق کو ختم کرنے کیلئے حکومت نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ذریعے بروقت گندم کی درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق پہلی کھیپ کے بعد دوسرے ٹینڈر میں 300000 میٹرک ٹن پر فی میٹرک ٹن 34.54 ڈالر اور مجموعی طور پر قومی خزانے کا 1 کروڑ 3 لاکھ امریکی ڈالر بچایا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس کو گوادر بندرگاہ کے ذریعے گندم کی درآمد پر پیش رفت پر بھی تفصیلی طور پر اگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے ہدایات جاری کیں کہ گندم کی گوادر بندگاہ کے ذریعے درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کو جلد یقینی بنایا جائے۔

وزیرِ اعظم نے خصوصی ہدایات جاری کیں کہ  بفر اسٹاک متعین کر کے جلد اس پر رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago