اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزارت میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ عالمی منڈیوں کے ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے چین کے ساتھ برآمدات کا ہدف 40 ارب ڈالر مقرر کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر کو چین میں پاکستانی برآمدات کو بڑھانے کے لیے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین کی مارکیٹ میں ہماری مصنوعات کو زیادہ بہتر جگہ مل سکتی ہے اور اس کے لئے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے جس سے پاکستان کی برآمدات 3 ارب ڈالر کی موجودہ سطح سے بڑھ کر 30 سے 40 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔
انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ پالیسی کی تیاری میں وزارتِ تجارت تمام متعلقہ اداروں کو ساتھ لے کر کام شروع کرے اور چین کی ضروریات کو لازمی ملحوظِ خاطر رکھا جائے ۔
اس موقع پر احسن اقبال نے سی پیک کے دوسرے منصوبوں پر ترقی کی رفتار کا بھی جائزہ لیا اور کام کی رفتار کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…