چین کے ساتھ برآمدات کا ہدف 40 ارب ڈالر مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی  احسن اقبال نے وزارت میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ عالمی منڈیوں کے ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے چین کے ساتھ برآمدات کا ہدف 40 ارب ڈالر مقرر کر دیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اجلاس میں وفاقی وزیر کو چین میں پاکستانی برآمدات کو بڑھانے کے لیے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین کی مارکیٹ  میں ہماری مصنوعات کو زیادہ بہتر جگہ مل سکتی ہے اور اس کے لئے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے جس سے پاکستان کی برآمدات 3 ارب ڈالر کی موجودہ سطح سے بڑھ کر 30 سے 40 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ پالیسی کی تیاری میں وزارتِ تجارت تمام متعلقہ اداروں کو ساتھ لے کر کام شروع کرے اور چین کی ضروریات کو لازمی ملحوظِ خاطر رکھا جائے ۔

اس موقع پر احسن اقبال نے سی پیک کے دوسرے منصوبوں پر ترقی کی رفتار کا بھی جائزہ لیا اور کام کی رفتار کو بہتر بنانے پر زور دیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top