مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
آسٹریلوی مقابلے پر نظر رکھنے والے ادارے ٹیک جائنٹ صارفین کے مقام کا ڈیٹا اکھٹا کرنے اور گمراہ کرنے پر گوگل نے 60 ملین ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
آسٹریلیا کی وفاقی عدالت کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں گوگل نے صارفین کے ڈیٹا سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی۔ جس کے مطابق کمپنی نے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے موبائل آلات کے ذریعے ان کے مقام کے بارے میں ذاتی معلومات اکٹھی کرنے سے متعلق گمراہ کیا۔ جبکہ صارفین کی لوکیشن ہسٹری ’آف‘ پر سیٹ تھی اور ان کی ویب اور ایپ کی سرگرمی ’آن‘ تھی۔
کمپنی کو اس طرز عمل سے متعلق دیگر دو صارفین کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھی پایا گیا۔
آسٹریلوی کمپیٹیشن اینڈ کنزیومر کمیشن نے عدالت کے اس فیصلے کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے ایک واضح پیغام قرار دیا تاکہ صارفین کو یہ واضح کیا جا سکے کہ ان کے ڈیٹا کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔
جمعہ کے روز وفاقی عدالت نے مختصر سماعت کے دوران فریقین کے درمیان 6 کروڑ ڈالر کے جرمانے پر اتفاق کو "منصفانہ اور معقول” قرار دیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…