ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے پیشِ نظر گوگل کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے لیے 10 کروڑ 80 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔
گوگل حکام کا کہنا ہے کہ گوگل کے سینٹر فار ڈزاسٹر فلانتھراپی کے تحت امدادی رقم فراہم کی جائے گی۔ یہ رقم اُن فلاحی اداروں کو فراہم کی جائے گی جو سیلاب متاثرین کی بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔
گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گوگل کے ملازمین بھی سیلاب متاثرین کے لیے رقم عطیہ کر رہے ہیں۔ گوگل ملازمین اب تک 7 کروڑ 20 لاکھ روپے کی رقم سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کر چکے ہیں۔
گوگل حکام کا کہنا ہے کہ گوگل سیلاب زدگان کی امداد کے لیے مزید فنڈز بھی اکٹھا کرے گا۔ مصیبت کی اس گھڑی میں گوگل متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔