Everyday News

گوگل پلے اسٹور نے دس سال مکمل ہونے پر اپنا نیا لوگو متعارف کرا دیا

اسلام آباد: انٹرنیٹ پر دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے پلے اسٹور کے دس سال مکمل ہونے پر نیا لوگو جاری کر دیا ہے جو گوگل کے سحر کی بہتر عکاسی کرتا ہے اور اس کے اور ممبران کے لیے 10 گنا زیادہ پلے پوائنٹس بونس کی پیشکش کر رہا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

دورِ حاضر میں گوگل پلے اسٹور کو 190 سے زیادہ ممالک میں ہر ماہ 2.5 ارب سے زیادہ افراد گیمز، ایپلیکیشنز اور ڈیجیٹل مواد تلاش کرنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

گوگل پلے اسٹور 20 لاکھ سے زیادہ ڈیویلپرز کو بھی اپنا کاروبار چلانے اور دنیا بھر کے لوگوں تک رسائی کے لیے موثر پلیٹ فارم کی تمام تر سہولیات فراہم کرتا ہے۔

پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لیے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر، فرحان ایس قریشی کا کہنا ہے کہا کہ گذشتہ برسوں میں گوگل پلے کا ارتقاء ایک سادہ پلے اسٹور سے لے کر انتہائی باوقار کمیونٹی تک ایک بہترین سفر رہا ہے۔

سال 2012ء سے اب تک گوگل پلے نے صارفین کو اْن کی پسندیدہ ایپلیکیشنز اور گیمز سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جبکہ ڈیولپرز کو اپنے کاروبار کو فروغ دینے اور دنیا بھر کے لوگوں سے رابطے میں رہنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

ڈیزائن کیا گیا نیا لوگو تازگی کا احساس فراہم کرتا ہے جو گوگل کے بہت سی دیگر ذیلی پروڈکٹس جیسا کہ سرچ، اسسٹنٹ، فوٹوز، جی میل وغیرہ کی شراکتی برانڈنگ سے مطابقت رکھتا ہے۔

اپنی دسویں سالگرہ کے موقع پرگوگل نے اپنے اراکان کے لیے پوائنٹس بوسٹر بھی متعارف کرایا ہے جس کے ذریعہ کسی بھی شے کی خریداری پر 10 گنا زیادہ پلے پوائنٹس ملتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago