Categories: Real Estate

ترجیحات کا تعین اور منصوبے کی بروقت تکمیل ایک کامیاب آرکیٹیکٹ کی پہچان ہے

کسی بھی شعبہ میں کامیابی کے لیے کچھ بنیادی خصوصیات اور صلاحیتوں کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ اس حوالے سے کچھ عرصہ قبل امریکا میں صفِ اوّل کے 104 کاروباری شخصیات کو ایک سروے کا حصہ بنایا گیا۔ سروے میں ایک با صلاحیت اور پُر اعتماد مؤثر ملازمت پیشہ فرد کی 20 خصوصیات درج کی گئی تھیں اور ان سے پوچھا گیا تھا کہ وہ ان میں سے سب سے اہم خصوصیات کا انتخاب کریں۔ سروے کے شرکاء میں سے 86 فیصد چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے دو خصوصیات کو سرِفہرست رکھا۔ ان کے خیال میں دو خصوصیات ایسی ہیں جو ایک ملازم پیشہ فرد کو زندگی میں کامیابی دِلانے اور آگے بڑھنے میں اہم ترین کردار ادا کرتی ہیں۔ ان خصوصیات میں ترجیحات کا تعین کرنے کے علاوہ کسی بھی کام کو جلد از جلد بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کی صلاحیت شامل تھیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اگر آپ یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروءے کار لاتے ہوئے کیریئر میں آگے بڑھنے کا سب سے اہم راز کیا ہے تو وہ یہ ہے کہ آپ اہم ترین کام جلد از جلد اور درست طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ صحیح اور غلط میں تفریق کر سکے۔ اگر آپ شعبہ تعمیرات سے وابستہ ہیں تو آپ کے لیے بھی یہی خصوصیات لاگو ہوتی ہیں۔

برانڈن ہوبارڈ ایک معروف امریکی محقق ہیں۔ وہ ایک جگہ لکھتے ہیں کہ ملازمت کے حصول کے لیے درخواست تیار کرتے وقت اپنے کوائف میں اپنی صلاحیتوں اور ممکنہ ملازمت میں ذمہ داریوں کے اہم ترین نکات پر بھرپور توجہ دیں اور ان میں تعلق قائم کریں۔ اگر آپ کسی تعمیراتی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں تو وہاں بھی اسی قانون کو خود پر لاگو کرنے کی کوشش کریں۔

خود کو ایک درجہ آگے کی منزل پر رکھتے ہوئے ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کریں

اس ضمن میں آپ کے لیے ایک مددگار سرگرمی یہ ہوسکتی ہے کہ آپ خود کو اپنے سپروائزر کے کردار میں دیکھیں اوریاد رکھیں کہ آپ کو ایک تعمیراتی منصوبے کا آرکیٹیکچر مکمل کرنا ہے۔ اس کے لیے آپ کے پاس 2 تعمیر سازوں پر مشتمل ایک ٹیم ہے اور دونوں کا تجربہ اور صلاحیتیں کم و بیش ایک جیسی ہیں تاہم دونوں اس منصوبے کو مختلف زاویوں سے دیکھتے ہیں۔

ایک آرکیٹیکٹ صبح آتے ہی اس منصوبے کے لیے ایک مخصوص طرز کا ڈیزائن ترتیب دیتا ہے۔ تاہم اسے ڈیزائنگ سوفٹ ویئر میں نیا پلگ اِن استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور باقی پورا دن وہ یہ تعین کرنے میں گزار دیتا ہے کہ پلگ اِن کیوں کام نہیں کررہا۔ دوسرا آرکیٹیکٹ ڈرائنگ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتا ہے اور پہلے پیچیدہ مراحل مکمل کرنے کو ترجیح دیتا ہے اور یہ طے کرتا ہے کہ کس طرح ایک مختلف ڈیزائنگ سوفٹ ویئر کے ذریعے اس منصوبے کو ایک مہینے کی بجائے پندرہ دن میں مکمل کیا جاسکتا ہے۔

پیشہ وارانہ ماہرین کا درست انتخاب کرنا

یقیناً آپ اپنی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور پہلے آرکیٹیکٹ کو ایک پلگ اِن پر اتنا زیادہ وقت برباد کرنے سے روکیں گے اور دونوں کے لیے قابلِ عمل اہداف اور راستے کا انتخاب کریں گے۔

مسائل کا بطریق احسن حل نکالنا ہی ہنرمندی ہے

دو مختلف عمارتوں کے تعمیراتی ڈیزائن میں پیچیدگیوں کو سمجھنا اور ان کا حل نکالنا ہی ایک کامیاب اور ہنرمند آرکیٹیکٹ کی نشانی ہے۔ آپ نے اکثر مینیجرز کو یہ کہتے سنا ہوگا کہ میں ان دو لوگوں کے ساتھ وہ کام انجام دے سکتا ہوں جو دیگر پانچ کے ساتھ بھی ممکن نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ دو لوگ جانتے ہیں کہ مسائل کو حل کرتے ہوئے کام کو کس طرح مؤثر انداز میں اور بروقت مکمل کرنا ہے۔

کسی بھی منصوبے پر کام کا آغاز ایک کٹھن مرحلہ ہو سکتا ہے

کسی بھی تعمیراتی منصوبے پر کام شروع کرنے سے پہلے ایک لمحے کے لیے رُک کر یہ اچھی طرح سمجھ لیں کہ اس منصوبے کی تعمیر میں کون کون سی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس طرح آپ ممکنہ طور پر درپیش مسائل کے مناسب حل اور درست سمت کا انتخاب کر پائیں گے۔

تعمیراتی منصوبے کی تعمی رمیں شامل آرکیٹیکٹس کی صلاحیتوں کا بغور جائزہ لینا

یاد رکھیں کے تعمیراتی منصوبہ شروع کرنے سے پہلے اس کی ڈیزائننگ کے مرحلے میں اپنی ٹیم میں شامل دیگر آرکیٹیکٹس کی صلاحیتوں کے بارے میں آپ کے پاس تمام معلومات ہونی چاہئیں۔ اس طرح آپ کسی دوسرے ساتھی آرکیٹیکٹ کے ساتھ ملازمت میں بنیادی کردار کو تبدیل کر کے بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

ترجیحات کا تعین کرنا

غالباً یہاں یہ سب سے اہم سوال ہے۔ ترجیحات کا تعین کرنے کے لیے منصوبے کی تعمیر کے تمام پہلوؤں کی ایک ترجیحی فہرست بنائیں اور اس فہرست کے مطابق تمام امور سر انجام دینے پر کاربند رہیں۔ جیسے ہی ایک سنگِ میل عبور ہو اسے فہرست سے خارج کردیں یا اس پر نشان لگا دیں۔ اہم ترین کام کو انجام دینے کے بعد اپنی ترجیحات کی فہرست کا ازسرِ نو جائزہ لیں اور دیکھیں کہ وہ کون کون سے نئے کام اس دوران سامنے آئے ہیں جو اہم ہوسکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago