Real Estate

گالف فلوراز، شاندار طرزِ زندگی سے آراستہ لگژری اپارٹمنٹس

رہائشی اپارٹمنٹ پہلی بار 1830 کی دہائی میں امریکہ کے شہر نیو یارک میں تعمیر کیے گئے تھے جو ریل روڈ فلیٹس کے نام سے جانے جاتے تھے۔ ان فلیٹس کو چھوٹے کمروں کی طرح ایک قطار میں ایک سرے سے دوسرے تک تعمیر اور ترتیب دیا گیا تھا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کثیرالمنزلہ عمارت میں ایک یا ایک سے زائد منزلوں پر تعمیر شدہ کمروں کے گروپ کو امریکی زبان میں اپارٹمنٹ اور برطانوی زبان میں فلیٹ کہا جاتا ہے۔ ایک اپارٹمنٹ جو لوگ اپنے پاس رکھتے ہیں اسے کنڈومینیم یا "کونڈو” کہتے ہیں۔

 

پاکستان میں عمودی رہائشی عمارتوں کے فوائد

پاکستان میں عمودی عمارتوں کی تعمیر کا فائدہ یہ ہے کہ یہ کمیونٹی پر مبنی زندگی کو فروغ دینے میں مدد کرتی ہیں۔ لوگ اپارٹمنٹس اور فلک بوس عمارتوں سے متعلق بہت سی سہولیات سے مشترکہ استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایک ہی عمارت میں اپارٹمنٹس میں مقیم لوگ ہمسایوں کے ساتھ باہمی روابط قائم کر سکتے ہیں جو اچھے تعلقات اور سیکیورٹی صورتِ حال میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

 

گالف فلوراز اپارٹمنٹس

گالف فلوراز اپارٹمنٹس فطرتی حُسن اور جدید طرزِ زندگی کا شاندار امتزاج ہیں۔ اس میں 600 سے زائد اعلٰی درجے کے کنڈومینیمز بہترین سہولیات اور سرسبز و شاداب پہاڑی نظاروں کے ساتھ آپ کے وقار کو وہ تقویت بخشیں گے جو جڑواں شہروں میں اسے سب سے زیادہ پُرکشش ریزورٹ لیونگ کمیونٹی بناتا ہے۔

فیملی کلب، انفینٹی پول، ایمرجنسی رسپانس کی سہولیات اور شاپنگ سینٹرز والے لگژری اپارٹمنٹس کے ساتھ، گالف فلوراز شاندار طرزِ زندگی کو یقینی بناتے ہیں۔

 

شاندار انٹیریئر اور عمدہ طرزِ تعمیر

اسلام آباد اور راولپنڈی میں گالف فلوراز کے لگژری اپارٹمنٹس جڑواں شہروں کے رہائشی منظرنامے کو نئی شکل دیں گے۔  شاندار ڈیزائن اور سہولیات پر مبنی اسلام آباد میں یہ اپارٹمنٹس آپ کے رہائشی تقاضوں پر حقیقت میں پورے اتریں گے۔ عمدہ اور جدید طرزِ تعمیر آپ کے انوکھے تجربات میں ایک نیا اضافہ شامل کریں گے۔

 

گالف کورس کا نظارہ

گالف فلوراز سے سرسبز گالف کورس کے وسیع نظارے آپ کو خوبصورت اور شاندار مناظر سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیتے ہیں جو حساس طبیعت کے افراد کے لیے بلاشبہ سکون اور راحت کا باعث ہے۔

 

حفاظت، تفریح، تعلیم اور صحت ایک ساتھ

امارات کنٹری کلب کو ملک کے دیگر کلب ہاؤسز سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے عمدہ طرز اور اعلیٰ معیار پر مبنی ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے۔ گالف فلوراز ایک مثالی طرز پر مشتمل گیٹڈ کمیونٹی ہے جو 24 گھنٹے سیکیورٹی اور دیکھ بھال، تفریح، تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرے گی اور رہائشیوں کے لیے اپنے خوابوں کو تقویت دینے اور متحرک طرزِ زندگی سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہترین جگہ ثابت ہوگی۔

 

فیملی کلب، پُول، فٹنس سینٹر اور اسپورٹس کورٹ

چوبیس گھنٹے سیکیورٹی، تفریح اور بہت سی سہولیات کی فراہمی یقینی بناتے یہ اپارٹمنٹس عیش و عشرت اور پُر آسائش طرزِ زندگی کی ایک بہترین مثال ہیں۔ اس کی دل و دماغ میں سرائیت کرتی دلکشی کوئی اور کنٹری کلب پیش نہیں کر سکے گا۔ گالف فلوراز اپنی منفرد انداز کی پُرکشش رہائشی سہولیات اور ڈیزائن کو معیار کی بلندیوں پر پیش کر رہا ہے۔ کنٹری کلب میں فیملی کلب، انفینٹی پول، فٹنس سینٹر، اسپورٹس کورٹ، بیوٹی سیلون سے متعلق سہولیات اور خدمات اس منصوبے کی نمایاں خصوصیات ہیں۔

 

گالف فلوراز اپارٹمنٹس کہاں واقع ہیں؟

گالف فلوراز ایسے مقام پر تعمیر کیا جا رہا ہے جو جڑواں شہروں کے سنگم ایکسپریس وے پر شہر کے سب سے پر سکون علاقوں میں سے ایک بحریہ ٹاؤن (گارڈن سٹی) میں واقع ہے۔ اس پراجیکٹ میں اسلام آباد میں سی ڈی اے سے منظور شدہ لگژری اپارٹمنٹس شامل ہیں جنہیں اعلیٰ شہرت کے حامل بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز امارات گروپ تیار کر رہے ہیں۔

 

آسان رسائی

جڑواں شہروں میں سب سے آسان جگہ پر گالف فلوراز کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ بحریہ ٹاؤن (گارڈن سٹی) میں واقع گالف فلوراز تک بحریہ ایکسپریس وے کے ذریعے آسانی سے رسائی ممکن ہے جو کہ جی ٹی روڈ سے تقریباً 5 منٹ کی مسافت پر ہے۔

یہ کشادہ سڑکوں اور گردو نواح میں دستیاب تمام سہولیات سے آراستہ جڑواں شہروں کے لیے ایک نایاب منصوبہ ہے۔

 

پراجیکٹ کی تفصیل

بحریہ ٹاؤن (گارڈن سٹی) اسلام آباد میں واقع گالف فلوراز جدید اور عمدہ طرزِ زندگی پر مشتمل دارالحکومت کا سب سے بڑا لگژری رہائشی کمپلیکس ہے جو دنیا کے ٹاپ 20 لگژری لیونگ ریزورٹ میں سے ایک ہے اور دلفریب، حسین اور سرسبز و شاداب قدرتی نظاروں پر مشتمل ہے۔ یہ پراجیکٹ اپنے صارفین کو امارات کنٹری کلب کی سہولیات سے استفادہ کے لیے مفت رکنیت فراہم کرے گا۔

 

گالف فلوراز سے متعلق کچھ ضروری معلومات

گالف فلورز اسلام آباد میں سی ڈی اے سے منظور شدہ اپارٹمنٹس ہیں جو کم قیمت اور آسان اقساط کے تناظر میں آپ کے ذاتی مسکن کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکتے ہیں۔ اب چھوٹے درجے کا سرمایہ کار بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بہترین اپارٹمنٹس پر مشتمل اہم ترین منصوبوں کا حصہ بن سکتے ہیں۔

یہ پُرتعیش پراجیکٹ امارت گروپ آف کمپنیز کی زیرِ نگرانی تیار کیا جا رہا ہے جس میں 1، 2، اور 3 بیڈرومز پر مشتمل اپارٹمنٹس دستیاب ہیں۔

 

امارات گروپ آف کمپنیز کے دیگر پراجیکٹس

امارات گروپ آف کمپنیز پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک وسیع تجربے کی بناء پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں اب تک 5 سے زائد تعمیراتی منصوبے شروع کر چکی ہے۔

امارات گروپ آف کمپنیز نے اسلام آباد میں ایمیزون مال کے نام سے اپنے پہلے پراجیکٹ کا آغاز کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے میں جدت کی بنیاد ڈالی۔ اور اسی طرح امارات بلڈرز مال کا آغاز ہوا۔

مزید برآں امارات گروپ آف کمپنیز گالف فلوراز اسلام آباد کے ساتھ، مال آف عریبیہ، امارات ریزیڈینسیز اسلام آباد، امارات بلڈرز مال، فلورنس گیلریا، جی الیون ہوٹل اور ایمیزون آؤٹ لیٹ مال سمیت دیگر اہم منصوبوں کی تیاری پر مصروفِ عمل ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago