Categories: Real Estate

سال 2022ء گھروں کی تزئین و آرائش سے متعلق نئے رحجانات اور رنگوں کی نوید

سالِ نو 2022ء کا پہلا سورج طلوع ہونے سے قبل دنیا بھر میں بین الاقوامی کاروباری اداروں نے گذشتہ سال 2021ء سے متعلق اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹس مرتب کیں جن میں انہوں نے سال بھر کے مثبت اور منفی کاروباری رحجانات کا احاطہ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے سال 2022ء کے لیے نئی کاروباری حکمت عملی اور پیش گوئیاں شائع کیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ان رپورٹس میں جہاں دیگر کاروباری شعبہ جات اور صنعتوں کا احاطہ کیا گیا ہے وہیں دینا بھر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے انتہائی پُرکشش شعبے یعنی ریئل اسٹیٹ بلکہ یوں کہہ لیجئیے کہ تعمیراتی صنعت میں جدت اور رہائشی منصوبوں کے رحجانات سے متعلق تفصیلی اعدادوشمار پر مشتمل جائزہ رپورٹس کو ترجیح دی گئی۔

گھروں کی تعمیر، تزئین و آرائش اور تعمیراتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سے وابستہ بین الاقوامی کاروباری اور تحقیقی اداروں کے آراء ایک دوسرے سے یکسر مختلف دکھائی دیتی ہے تاہم ان تمام اداروں بشمول ییلپ  رپورٹ 2021ء تزئین و آرائش کے شعبے سے وابستہ شہرہ آفاق انٹیریئر ڈیزائنر جیریمیا برینٹ کی تحقیق پر مبنی معلومات کا مجموعہ ہے۔

علاوہ ازیں زیلو رپورٹ 2021ء ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے سے متعلق اعداد وشمار اور تفصیلی تجزیوں پر مشتمل ایک جائزہ رپورٹ ہے جس میں رواں سال 2022ء میں گھروں کی تعمیر اور کثیر المنزلہ رہائشی منصوبوں کے متفرق رحجانات پر بات کی گئی ہے۔ اسی طرح فرسٹ ڈیبس کی رپورٹ میں دنیا بھر سے سات سو سے زائد انٹیریئر ڈیزائنرز کے سروے پر مبنی ایک مکمل تحقیقی آراء کا مجموعہ ہے جس میں سال 2022ء میں فرنیچر اور گھروں کی تزئین و آرائش سے متعلق جدید بنیادوں پر استوار نئے رحجانات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

قوسِ قزا میں سے سال 2002ء کے لیے سبز اور نیلے رنگ کا انتخاب

نئے سال میں رنگوں کے استعمال کے حوالے سے تعمیراتی اور رہائشی منصوبوں سے وابستہ جتنے بھی بین الاقوامی اداروں نے اپنی تحقیقی رپورٹس میں ذکر کیا ہے ان میں حیران کُن طور پر رنگوں کے استعمال کے حوالے سے زیادہ تر ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ سال 2022ء میں دنیا بھر میں گھروں کی تزئین و آرائش اور کثیرالمنزلہ تعمیراتی منصوبوں میں سبز اور نیلے رنگ کا غلبہ رہے گا۔

کاروباری تحقیقی ادارے وے فیئر نے خاص طور پر ایواکاڈو گرین کا تذکرہ کیا ہے جبکہ فرسٹ ڈیبس نے اپنی رپورٹ میں گہرے سبز رنگ جیسا کہ زمرد اور ہلکے شیڈز (چاندی مائل سبز رنگ) کو نئے سال میں مقبول ترین رنگ قرار دیا ہے۔

درحقیقت چوبیس فیصد انٹیریئر ڈیزائنرز زمرد رنگ کو نئے سال کا مقبول ترین رنگ قرار دے رہے ہیں۔

رپورٹ میں مجموعی طور پر رنگوں کے رجحانات پر پینٹ بنانے والی کمپنیوں کے برانڈز کی آراء کو بھی مقدم رکھا گیا ہے۔ بلاشبہ پینٹ بنانے والی کمپنیوں کے کئی برانڈز نے سبز مائل رنگوں کو سال 2022ء کے علامتی رنگ کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ نئے سال کے آغاز سے قبل ہی بین الاقوامی اعلیٰ شہرت کی حامل ایک پینٹ بنانے والی کمپنی نے سال 2022ء کے لیے جو رنگ متعارف کرایا ہے اس کا نام بریزوے رکھا گیا ہے جو کہ دراصل سمندری شیشے سے متاثر چاندی کا سبز سایہ ہے۔

اسی طرح یلپ کی رپورٹ میں یہ رائے عامہ سامنے آئی ہے کہ 2022ء میں نیلا رنگ اپنی اہمیت اجاگر کرے گا۔ تاہم فرسٹ ڈیبس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ درجہ بندی میں سرفہرست نیلا رنگ کوبالٹ ہے۔ انٹیریئر ڈیزائنرز سال 2022ء میں نیلے رنگ کے طور پر سب سے زیادہ کوبالٹ کو مقبول دیکھ رہے ہیں جس نے نیوی بلیو رنگ کو بھی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تعمیراتی شعبے میں 2022ء ماحول دوست گھروں کا سال قرار

گذشتہ سال 2021ء میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مثبت اشارے دیکھنے کو ملے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں اور آلودگی میں کمی کی ایک بنیادی وجہ نئے بننے والے رہائشی منصوبوں میں سبزے اور ہریالی کو یقینی بنانا ہے ۔ سال 2022ء کو ماحول دوست گھروں کا سال قرار دیا جا رہا ہے جس کی ایک بنیادی وجہ دنیا بھر میں خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں گنجان آباد علاقوں سے شہریوں نے کھلے اور پُر فضا مقام پر جدید طرز کے ماحول دوست گھروں کا تیزی سے رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب کثیر المنزہ رہائشی منصوبوں میں بھی بالکنی میں پودوں کی موجودگی یقینی بنانے اور پارکس کے لیے زیادہ سے زیادہ جگہ مختص کرنے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔  فرسٹ ڈیبس اپنی رپورٹ میں بتاتے ہیں کہ ایک سروے میں تقریباً 97 فیصد ڈیزائنرز نے کہا ہے کہ 2022ء کے لیے رہائشی منصوبوں میں 93 فیصد بڑھتے رحجان کی رائے سامنے آئی ہے جبکہ زیلو کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ایکو اور انرجی ایفیشینٹ کی خصوصیات رکھنے والے گھر اوسط سے دو دن زیادہ تیزی سے فروخت ہوئے۔

کووڈ 19 کے پیشِ نظر سال 2022ء میں گھروں سے کام کے رحجان میں اضافے کی پیش گوئی

بین الاقوامی تعمیراتی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے سال 2022ء میں کرونا کی نئی اور شدید لہر کی پیش گوئی کر رکھی ہے جس کے بعد سے دنیا بھر میں ایک بار پھر شہریوں میں صحت کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تعمیراتی شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ سال 2022ء میں شہریوں کو ایک بار پھر گھروں سے اپنے آفس اور کاروباری معاملات سے بنردآزما ہونا پڑ سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایک سروے میں 83 فیصد افراد نے اپنے گھروں میں ایک حصہ ہوم آفس کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے گھروں میں رہ کر اپنے دفتری امور بطریقِ احسن انجام دے سکیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago