Graana News

بلوچستان میں 2 کمسن لڑکیاں سیلابی پانی کی نظر ہو گئیں، صوبے میں اموات کی تعداد 323 ریکارڈ

نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بلوچستان میں 2 جانیں سیلابی پانی کی نظر ہو گئیں، صوبے میں اموات کی کُل تعداد 323 ہو گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مقامی انتظامیہ کے مطابق سوموار کے روز صوبہ بلوچستان میں ناصرآباد ڈویژن کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں دو لڑکیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں۔ صوبے میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی اموات کے کُل تعداد 323 ہو چکی ہے۔

علاوہ ازیں ناصرآباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ملیریا اور ڈائیریا پھیلنے کے باعث اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث 93 گھروں کو نقصان پہنچا اور 20 ہزار 738 مویشی ہلاک ہوئے۔

این ایف آر سی سی کی رپورٹ کے مطابق 14 جون سے اب تک مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 1,638 ہے جب کہ 12,865 افراد زخمی ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک تقریباً 2,049,532 مکانات کو نقصان پہنچا یا وہ تباہ ہو چکے ہیں جبکہ 1,120,261 مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ 84 اضلاع میں کُل متاثرہ آبادی 33,046,329 ہے۔

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک فلڈ ریلیف کیش اسسٹنس کے تحت 1,861,836 خاندانوں میں 46 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

بی آئی ایس پی حکام کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 150,568 خاندانوں کو 3.76 ارب روپے، سندھ میں 1,321,300 خاندانوں کو 33.03 ارب روپے، خیبر پختونخوا میں 183,628 خاندانوں کو 4.59 ارب روپے، پنجاب میں 206,053 خاندانوں کو 3.03 ارب روپے دیے جا چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 307 خاندانوں میں 76 لاکھ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق گذشتہ روز سعودی عرب اور ترکی سے ایک ایک امدادی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔

دفتر خارجہ کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اب تک سعودی عرب نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان لے جانے والی 9 پروازیں بھیجی ہیں جب کہ 14 ایسی پروازیں ترکی سے بھی پاکستان پہنچی ہیں۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان سے لدے 30 کنٹینرز پر مشتمل ایک جہاز بھی پیر کو کراچی پورٹ پہنچا۔

وزارتِ مواصلات کے مطابق گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے مواصلات مولانا اسعد محمود نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو سیلاب سے متاثرہ تمام سڑکوں اور شاہراہوں کو بحال کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago