جھنگ: وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت نے گھروں کی تعمیر کے لیے قرض کی فراہمی یقینی بنانے کی حکمتِ عملی تیار کر لی ہے۔
وزیر مملکت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ پریس کلب تاریخی پریس کلب ہے اور یہاں ڈیجیٹل اسٹوڈیو بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو گھر بنانے کے لیے 40 ارب روپے سے زائد تقسیم کر چکی ہے اور 130 ارب روپے گھروں کے لیے منظور ہو چکے ہیں۔
فرخ حبیب نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔ اس حوالے سے 10 ارب روپے مزید مختص کر دیے گئے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔