Real Estate

گھر میں کھڑکیوں کی اہمیت اور افادیت

جس طرح کسی بھی انسان کو زندگی بحال رکھنے کے لیے سانس لینے کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح ایک گھر کو روشن، ہوا دار اور پر رونق رکھنے کے لیے کھڑکیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کسی بھی گھر کی تعمیر میں مناسب جگہوں اور دیواروں میں کھڑکیوں کا موجود ہونا اہم اور ضروری ہے۔ کھڑکیاں گھروں میں قدرتی روشنی کے داخلے کا ذریعہ ہوتی ہیں۔ نہ صرف ہم اپنے گھر سے باہر کے مناظر دیکھ سکتے ہیں بلکہ لوگوں کی آمدورفت اور سرگرمیوں پر بھی بآسانی نظر رکھی جا سکتی ہے۔ کھڑکیوں سے گھر نہ صرف ہوا دار رہتے ہیں بلکہ خوشنما بھی دکھائی دیتے ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ ایک شخصی زندگی اور اینٹوں سے تعمیر مکان میں کھڑکیوں کا کیا کردار ہوتا ہے اور وہ کیا اثرات مرتب کرتی ہیں جن سے خوشگوار طرزِ زندگی اور ایک گھر کا سکون منسلک ہوتا ہے۔

 

کھڑکیاں اتنی اہم کیوں؟

ہمارے گھروں میں موجود کھڑکیاں ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول سے ملنے میں مدد دیتی ہیں۔ جس طرح ہماری کھلی آنکھیں ہمیں دنیا سے شناسا بناتی ہیں اور ہم اس کائنات میں بسنے والے ہر ذرے سے لے کر ہر رنگ سے واقف ہو جاتے ہیں۔
کسی بھی کھڑکی کی اہمیت کا اندازہ آپ کسی بند اور اندھیرے کمرے میں موجود پردے ہٹا کر لگا سکتے ہیں۔ جب باہر سے روشنی اور رونق اندر داخل ہوگی تو پورا منظر ہی بدل جائے گا۔ قیدِ تنہائی کے شکار لوگ کھڑکیوں کے بہترین دوست ہوتے ہیں جو انھیں باہر کی دنیا سے ملا کر زندگی کی چہل پہل سے مستفید کرتے ہیں۔

 

سورج کی روشنی کا ہماری روزمرہ زندگی پر اثر

سورج کی قدرتی روشنی ہماری ذہنی صحت پر غیر معمولی اثرات مرتب کرتی ہے اور ہماری ذہنی اور جسمانی تندرستی کو بڑھاتی ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق بند کمروں میں علاج کے لیے رہنے والے مریضوں کی نسبت وہ مریض جلد صحتیاب ہوتے ہیں جن کے کمروں میں بڑی کھڑکیاں موجود ہوتی ہیں اور وہ قدرتی روشنی سے روزانہ کی بنیاد پر مستفید ہوتے ہیں۔

 

پیداواری صلاحیت میں اضافہ

برقی قمقمے اور الیکٹرانک لائٹس باغات اور سیر گاہوں میں شام کے وقت حسین مناظر پیش کرتی ہیں۔ لیکن بند کمروں اور گھروں میں چوبیس گھنٹے ان مصنوعی روشنیوں میں گزارنا ڈپریشن اور بے چینی کی وجہ بنتا ہے۔ قدرتی روشنی توانائی، مثبت سوچ اور ذہنی صلاحیتوں میں نکھار کا باعث بنتی ہے۔ جس سے موڈ خوشگوار ہوتا ہے اور ہماری زندگی روزانہ کی بنیاد پر نکھرتی جاتی ہے۔ مشکلات پر قابو پانا اوران کے حل نکالنا آسان ہوتا چلا جاتا ہے۔

 

کھڑکیوں کے ضروری عوامل

گھروں کی تعمیر میں جہاں سب سے زیادہ ضروری اور اہم دروازوں کو سمجھا جاتا ہے وہاں کھڑکیوں کی اہمیت کو دوسرے نمبر پر رکھنا ذیادتی ہو گی۔ دروازے بند ہوں تو باہر سے کوئی اندر نہیں آ سکتا لیکن کھڑکی وہ چیز ہے جس سے ہم کنٹرول کر سکتے ہیں کہ باہر سے کب، کیا اور کتنی حد تک حاصل کر سکتے ہیں۔

 

حفاظت اور سلامتی

ڈور بیل بجنے کی صورت میں ہم کھڑکی سے بآسانی دیکھ سکتے ہیں کہ باہر کون موجود ہے اور کیا ہم اس شخص کو گھر کے اندر آنے کی دعوت دے سکتےہیں۔ ہمارے متوسط طبقے کے گھرانے اس بات کی اہمیت کو بخوبی سمجتے ہیں کہ دروازے پر موجود شخص کی مہمان نوازی کا شرف حاصل کیا جائے یا پھر یہ تاثر دیا جائے کہ گھر میں کوئی موجود ہی نہیں۔ ایسے مزاح آپ کو روز مرہ زندگی میں دیکھنے کو ملتے تو ہوں گے۔
لیکن ساتھ ہی یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ آپ کے گھر میں کوئی نقب لگانے کی کوشش کرے اور آپ کھڑکی کے زریعے پہلے سے باخبر ہو جائیں۔ اگر ہم یہ کہیں کہ کھڑکیاں کچھ حد تک کیمرے کا کام بھی دیتی ہیں تو بجا ہو گا۔

 

موسمی اثرات

سہانا موسم ہو، موسیقی ہو، ہاتھ میں پسندیدہ کافی یا چائے کا مگ ہو اور آپ کے کمرے میں کھڑکی موجود نہ ہو تو کیا فائدہ ایسے حسین وقت کا جس سے آپ لطف اندوز نہیں ہو سکتے۔ بارش میں بھیگے بغیر آپ برستے بادل انجوائے کر سکتے ہیں اور تیز ہوا کے تھپیڑے کھائے بغیر آپ آسمان پر اڑتے پرندوں کی سیدھی قطاروں کا نظارہ کر سکتے ہیں۔
طوفان اور شدید گرمی یا سردی کے اثرات باہر ہی رکھنے میں کھڑکی آپ کی مددگار ہوتی ہے اور آپ موسمی شدت سے بچ جاتے ہیں۔

نئی اور پرانی طرز کی کھڑکیوں میں فرق

سنا ہے کہ پرانے وقتوں میں کھڑکیوں کو سماجی مرتبے کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ بڑے اور کشادہ گھروں میں کھڑکیاں رکھنا عزت دار ہونے کا باعث تھا۔ عموما لکڑی اور لوہے کی کھڑکیاں دیواروں میں نصب کی جاتی تھیں۔
لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کھڑکیوں میں نئے طرز وارد ہوتے گئے۔ خوبصورتی، دلکشی اور سجاوٹ کے ساتھ سائز، مضبوطی اور حفاظت کو بھی مد نظر رکھا جانے لگا۔

آج کل مارکیٹ میں ایلومینیم کی بنی بنائی کھڑکیاں بہت مقبول ہیں جو اپنے طرز بناوٹ کی وجہ سے مشہور ہیں اور لوگ ان کو اولین ترجیح میں رکھتے ہیں۔

یو پی وی سی کھڑکیاں جو گھروں کے درجہ حرارت کو نارمل رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں اور گھر میں آگ لگنے کی صورت میں کم سے کم جلتی ہیں۔ مزید یہ کہ اضافی آوازیں اور شور اندر نہیں آ پاتا۔ سٹیل کی کھڑکیاں مضبوطی اور پائیداری میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔ ان کو زنگ بھی نہیں لگ سکتا۔ بے ونڈوز وہ کھڑکیاں کہلائی جاتی ہیں جو دیواروں کے بیرونی حصوں پر نصب کی جاتی ہیں جیسے باورچی خانے۔
سلائیڈنگ ونڈوز ہر دلعزیز کھڑکیوں میں شمار ہوتی ہیں۔ جنھیں انگلیوں کی مدد سے باآسانی بند کیا اور کھولا جا سکتا ہے۔ ان میں اپی پسند کی بنیاد پر سلائیڈنگ شیشے کے ساتھ لوہے کی جعلی لگوائی جاتی ہے یا پھر اسے بالکل خالی چھوڈ دیا جاتا ہے جس سے براہ راست ہوا اور روشنی کا گزر ممکن ہوتا ہے۔ غرضیکہ مختلف طرز اور ڈیزائن کی کھڑکیوں نے ہمارے گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں میں جگہ لے لی ہے اور مستقبل قریب میں ہی ہم اس میں مزید جدت دیکھیں گے۔

گھروں کی تعمیر میں کھڑکیاں اب ہماری اولین ترجیح

کھڑکیوں کی اہمیت اجاگر ہونے کے باعث سمجھدار لوگ اب بہترین کھڑکیوں پر مبنی گھروں کو ترجیح دیتے ہیں۔ بڑے سائز کی خوبصورت کھڑکیاں اب پرانی طرز کی چھوٹی کھڑکیوں کی جگہ تیزی سے لے رہی ہیں۔ جس سے تعمیرات میں نہ صرف جدت آ رہی ہے بلکہ دلکش اور مضبوط کھڑکیاں گھروں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

wasib imdad

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago