Everyday News

اسلام آباد: جدید جیوٹیگ ٹیکنالوجی نے 597 غیر قانونی عمارتوں کا انکشاف کر دیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بلڈنگ کنٹرول ساؤتھ ڈویژن نے جدید جیو ٹیگ ٹیکنالوجی کے ذریعے اسلام آباد میں موجود 597 غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق جیو ٹیگنگ کا ابتدائی مرحلہ تقریباً 3 ماہ قبل شروع ہوا، جس میں بلڈنگ کنٹرول ساؤتھ (BCS) کے دائرہ اختیار میں قانونی اور غیر مجاز تجارتی ڈھانچے دونوں کو ہدف بنایا گیا۔ پہلی مرحلے نے داخلی طریقہ کار کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی تھی۔ اور سی ڈی اے اس ڈیٹا کو اپنی سرکاری ویب سائٹ پر شہریوں کے لیے قابل رسائی بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید یہ کہ اس ڈیجیٹل سروے کے اختتام کے ساتھ، ڈائریکٹوریٹ نے 597 غیر قانونی تعمیرات کے ساتھ ان کے درست نقاط کی فہرست تیار کی ہے۔ اور اس فہرست کو فوری طور پر اصلاحی اقدامات کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اس معلومات کو سی ڈی اے کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع کرنے کی بھی کوششیں جاری ہیں۔

سی ڈی اے ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ اس ڈیجیٹل نشریات کا مقصد عوام کو آگاہی اور معلومات فراہم کرنا ہے، تاکہ مستقبل میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کو روک تھام ممکن ہو سکے۔

علاوہ ازیں یہ کہ ماضی میں، ڈیٹا فائلوں تک ہی محدود رہا، مرکزی معلومات اکٹھا کرنے کے لیے ایک جامع خودکار نظام کی کمی تھی۔ تاہم، حالیہ آن گراؤنڈ سروے میں گوگل میپس کے ذریعے جیو ٹیگنگ کا استعمال کیا گیا، جس سے عمارت کے مقامات کے ساتھ ساتھ ضروری تفصیلات کے انضمام کو بھی ممکن بنایا گیا۔

آن لائن اشاعت کے بعد، تجارتی اور رہائشی دونوں ڈھانچوں کے بارے میں جامع معلومات عوام تک رسائی کے لیے دستیاب ہوں گی۔ جو مستقبل میں فیصلہ سازی کو ہموار کریں گی۔

یہ جدید طریقہ صارفین کو ایک کلک کے ذریعے مقام، طول و عرض، شرائط، قانونی حیثیت اور ملکیت کی تفصیلات تک تیزی سے رسائی میں سہولت فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول ساؤتھ، محمد شفیع مروت نے غیر قانونی کمرشل ڈھانچے کی فہرست کی تکمیل کی تصدیق کی۔ مزید برآں، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ غیر مجاز تعمیرات سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر تعمیر کی گئی ہیں۔ اور ان پر مخصوص قانونی کارروائیوں بشمول سیل کرنا اور مسمار کرنا شامل ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago