گوادر: گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمان قمبرانی نے حکام کو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (ای سی ایچ ایس) کے الاٹیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی الاٹیوں کے ایک وفد نے حال ہی میں مجیب الرحمان قمبرانی سے ملاقات کی اور ہاؤسنگ سکیم میں مختص پلاٹوں کی بروقت تقسیم کی درخواست کی تھی۔
علاوہ ازیں، وفد نے پلاٹوں کی تقسیم میں 14 سال کی تاخیر پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اور ڈائریکٹر جنرل پر زور دیا کہ وہ ان کے تحفظات کو ترجیح دیں۔
نیز جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمان قمبرانی نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ کیس کا جائزہ لے۔ علاوہ ازیں، ایک ہفتے کے اندر رپورٹ فراہم کرے تاکہ پلاٹوں کی تقسیم میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…