اسلام آباد: وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا منگل کے روز کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے ملاقات کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں متعدد میگا ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کی فنڈنگ کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ نے وزیرِ خزانہ كو گلگت بلتستان کی اسٹریٹیجک اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا اور متعدد سماجی و اقتصادی سرگرمیوں کی اہمیت پر بریفنگ دی۔
اُنہوں نے وزیرِ خزانہ کو ریوینیو جنریشن کے لیے ٹورزم کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلاً آگاہ کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ٹورزم سے مزید فوائد کے حصول کے لیے علاقے میں انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا قیام نہایت ضروری ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…