اسلام آباد: وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وہ بدھ کے روز قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
میٹنگ میں وفاقی وزیرِ پلاننگ و منصوبہ بندی اسد عمر نے عطاآباد جھیل پر بننے والے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔
یہ منصوبہ 25.4 ارب کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس منصوبے سے 54 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
اِس منصوبے سے وادئ ہنزہ میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی جس سے علاقے میں خوشحالی کی نئی راہیں متعین ہوں گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔