Categories: Construction

گھر کے باغیچے میں خوبصورت کینوپی کی اہمیت

باغیچہ گھر کا وہ حصہ ہوتا ہے جہاں تازہ آب و ہوا، مہکتے پھول، پودوں اور درختوں سے قدرتی خوبصورتی کے قریب ہونے کا احساس آپ کو تازہ دم رکھتا ہے۔ دورِ جدید میں گھروں کی خوبصورت تعمیر کے ساتھ خوبصورت باغیچے ماضی کی نسبت زیادہ توجہ کے حامل ہو رہے ہیں۔ اور اگر بات ہو باغیچوں کو مزید خوبصورت اور مفید بنانے کی تو کینوپی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کارفرما سہولت اور خوبصورتی کے اعلیٰ معیار کے طور پر دیکھنے کو ملتی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

باغ میں تعمیر کینوپی دراصل ہے کیا؟

ایسا ڈھانچہ جو کسی گھر یا وسیع علاقے کے درمیان تعمیر کیا جاتا ہے جو کینوپی سے مشابہ ہے اور جسے چبوترا، منارہ اور انگریزی زبان میں عمومی طور پر گیزبو کہا جاتا ہے۔

یہ چار یا اس سے زائد ستونوں پر ایک چھت کے ساتھ تعمیر کیا جاتا ہے۔ یہ چبوترے یا کینوپیز گھروں میں باغیچوں کے علاوہ اکثر پارک، باغات اور کسی تفریحی عوامی مقام پر بھی بنائے جاتے ہیں جن کی مخلتف اشکال یا ڈیزائن ہوتے ہیں۔

 

کینوپی کی تعمیر کا تعین

کینوپی کی تعمیر صحن یا باغ میں ایک علیحدہ مقام کے طور پر کی جاتی ہے یا اسے باغ کی دیوار سے جوڑا جاتا ہے۔ یہ عموماَ چھت والی اور چاروں جانب سے کھلی ہوتی ہیں جنہیں دیواروں کی جگہ جنگلے، باڑ یا جعلی سے بھی ڈھانپا جاتا ہے۔

 

باغیچے میں کینوپی کی تاریخ

گیزبو یا کینوپیز تقریباً پانچ ہزار سال پہلے مصری باغات میں پہلی بار دیکھنے میں آئیں اور بعد ازاں چین، فارس اور دیگر تہذیبوں نے بھی اس سہولت کو اپناتے ہوئے اس میں بتدریج جدت لانے کا عمل شروع کر دیا۔ ان کی باقاعدہ تعمیر کا عمل اٹھارویں صدی کے آخر اور انیسویں صدی کے اوائل میں شروع ہوا۔

آج انگلینڈ اور شمالی امریکہ میں باغیچوں میں تعمیر کینوپیز عام طور پر لکڑی سے بنی ہوتی ہیں اور معیاری تعمیراتی مٹیریل کا استعمال کرتے ہوئے ان کینوپیز کو محفوظ اور پائیدار بنایا جا رہا ہے۔

 

کینوپیز کی اقسام

اگر ہم اس کی اقسام کا موازنہ کریں تو اس میں مندرجہ ذیل نام سامنے آتے ہیں۔

کھوکہ، الحمرا، بیلویڈریس یعنی فضائی نظارہ، فالیز، گلوری، جنگلہ اور گنبد والی عمارت۔

 

باغیچے میں کینوپی کا مقصد

عام طور پر کینوپی کا مقصد تازہ ہوا کا حصول، موسم سے لطف اندوز ہونا، بارش کا نظارہ اور آرام کرنے کی وہ جگہ ہے جہاں حشرات اور موسم کی سختی سے براہِ راست بچا جا سکے۔

عوامی پارکوں میں کینوپی اکثر بڑے سائز میں اور پارک کی اونچائی پر دلکش ستونوں اور خوبصورت چھت کے ساتھ تعمیر کی جاتی ہیں تاکہ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ارد گرد کے ماحول سے بھی لطف اندوز ہوا جا سکے۔

دورِ جدید کی کینوپیز

جدید دور میں باغیچے کی کینوپی مختلف طرز اور ڈیزائن سے تعمیرکی جا رہی ہیں۔ گذشتہ چند دہائیوں قبل پاکستان میں اس کا رواج عام نہ تھا لیکن آج کل جہاں گھر کے لان میں کینوپی تعمیرکرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے وہیں اس کے نت نئے ڈیزائن بھی سامنے آ رہے ہیں۔

سب سے پہلے باغیچے کے حجم کے مطابق یہ فیصلہ کرنا بہتر ہے کہ آپ کو کس سائز کی کینوپی تعمیر کرنی ہے۔ پھر باری آتی ہے گول، چوکور، مستطیل یا بیضوی شکل کی کینوپی کے انتخاب کی جو یقینی طور پر تعمیر کروانے والوں کی پسند پر منحصر ہے۔

 

تالاب پر کینوپی کی تعمیر

اگر باغیچے میں پانی کا تالاب موجود ہے اور آپ ایک عدد کینوپی کے بھی خواہش مند ہیں تو یقیناَ یہ ایک خوبصورت امتزاج ہوگا۔ کینوپی کا آدھا حصہ زمین اور آدھا حصہ تالاب پر بہت خوبصورتی سے تعمیر کیا جا سکتا ہے جو نہ صرف ایک رومانوی احساس کو جنم دیتا ہے بلکہ باغیچے کی خوبصورتی میں چار چاند لگانے کے مترادف ہو گا۔

ڈھانچے پر مشتمل ڈیزائن

جدید کینوپیز کے نت نئے ڈیزائن کی طرح مارکیٹ میں ایسی بنی بنائی کینوپی باآسانی دستیاب ہیں جو ہلکی دھات کی بنی ہوتی ہیں اور کسی بڑے جھولے سے مشابہت کے باعث بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہیں۔ انہیں فالی ڈیزائن بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تعمیر شدہ کینوپی بآسانی باغیچے کی زینت بنائی جا سکتی ہیں جن پر پودے، پھول اور مختلف رنگا رنگ بیلیں سجاوٹ کے طور پر لگاتے ہوئے اِس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

 

گول چھت اور فرش پر مشتمل ڈیزائن

یہ ڈیزائن گول شکل میں کسی بڑے تالاب یا باغ کے درمیان تعمیر کیےجاتے ہیں جن کی چھت بالکل گول ہوتی ہے اور فرشی حصہ بھی گول سائز میں بنایا جاتا ہے۔ یہ پہلے پہل یورپ میں تعمیر کیے جاتے تھے۔

وکٹورین کینوپی

وکٹورین ایک کلاسک خوبصورت ڈیزائن ہے جو زیادہ تر لکڑی یا دھات سے بنایا جاتا ہے۔ اس میں عمارت کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے اکثر آرائشی سجاوٹ جیسے کم تراشی ہوئی لکڑی یا لوہے کی ریلنگ اور دیگر آرائشی کام شامل ہیں۔

ایشیائی کینوپی

یہ کینوپیز عام طور پر ٹائل شدہ چھت کے ساتھ لکڑی سے بنائی جاتی ہیں۔

ایک ایشیائی باغ یا تالاب کے وسط میں چھوٹی سی کینوپی بیٹھنے اور آرام کرنے کے لیے ایک اچھی جگہ فراہم کرتی ہے۔ اس میں پینٹ شدہ لکڑی کے فریموں کا استعمال کیا جاتا ہے اور ڈیزائن چھتری کی طرز کا ہوتا ہے۔

 

پویلین کینوپی

پویلین کینوپی عام طور پر چھ یا آٹھ ستونوں پر مشتمل ہوتی ہے جس کی چھت مستطیل یا بیضوی ہوتی ہے اور اس کی ریلنگ یا جنگلہ چھوٹے سائز میں تعمیر کیا جاتا ہے، تاکہ ہوا کا  مناسب گزر ممکن ہو سکے۔

پرگولہ کینوپی

یہ کینوپی کی وہ قسم ہے جو صرف ایک چوکور ڈھانچے پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس میں صرف چار ستون اور چار ہی شہتیر جوڑے جاتے ہیں۔ جو ایک سادہ ترین شکل لیکن نہایت خوبصورت اور زیادہ پسند کیے جانے والا ڈیزائن ہے۔ اس ڈیزائن کو اپنے ذوق اور پسند کے مطابق بآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ریشمی سفید پردے جو ہوا میں اڑنے پر ایک دلفریب منظر پیش کرتے ہیں، فیئری لائٹس کی جگنوؤں جیسی ننھی منی چمک اور ہلکورے لیتی گھنٹیاں شام کے منظر کو حسین تر بنا دیتی ہیں۔ اس کی چھت کا انتخاب بھی خوبصورت بیلوں یا روشنیوں سے کیا جا سکتا ہے۔ اس طرز کی کینوپی کا استعمال اکثر گھروں کی وسیع و عریض چھتوں پر کیا جاتا ہے۔

 

مختلف مواد پر مشتمل کینوپیز

کینوپیز گھر کی چار دیواری سے باہر تعمیر یا نصب کی جاتی ہیں اور ہر طرح کی موسمی شدت کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ان کی مضبوطی کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے ورنہ ایک خوبصورت کینوپی شدید موسم میں نہ صرف ساتھ چھوڑ جائے گی بلکہ مالی نقصان سے بھی دو چار کرے گی۔

لکڑی، دھات اور وائنل وہ میٹیریل ہے جو آج کل کینوپیز کی تیاری میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

لکڑی سے تعمیر شدہ کینوپی بارش اور شدید موسم میں جلد خراب ہو جاتی ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ اب دھاتی کینوپیز کے انتخاب میں لوگوں کی توجہ بڑھتی جا رہی ہے۔

 

باغیچوں میں موجود کینوپیز کتنی ہی جدید یا پرانی طرز کی کیوں نہ ہوں، آپ کی پسند اور انتخاب اسے مزید خوبصورت بنا سکتا ہے۔ یاد رکھیں کہ تمام طرز کی کینوپیز پسند اور بجٹ کے مطابق مکمل طور پر تعمیر کروانا ایک آسان ترین کام ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago