Graana News

ڈھائی ہزار ایکڑ پر مشتمل سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ سرمایہ کاری کا سنہرا موقع ہے: ڈائریکٹر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمان قمبرانی کا کہنا ہے کہ گوادر میں ڈھائی ہزار ایکڑ پر محیط ایک سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بنایا گیا ہے جو سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) مجیب الرحمان قمبرانی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجر برادری کو گوادر میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گوادر کاروبار اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے لیے اس شہر پر توجہ دینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر بلوچستان اور پورے ملک کے لوگوں کی زندگی بدل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ جو کہ خطے کے سب سے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے، مارچ 2023 میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کے ساتھ ستمبر 2023 تک فعال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے تاجر برادری کو صحت، تعلیم، کھیل، ثقافت، اور سیاحت کے حوالے سے گوادر میں قائم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ گوادر میں اسکول، ہسپتال، ریسٹورنٹ، سینٹرل پارک، بیچ ماڈل پارک، کرکٹ اسٹیڈیم اور چھوٹی ٹک شاپس سمیت کئی اہم منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ . انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی کے وفد کو گوادر کا دورہ کرنا چاہیے تاکہ کاروبار اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کیے جا سکیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ گوادر میں باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے تاکہ اسے فعال بنایا جا سکے جس سے صوبے میں مزید معاشی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کو ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے دوسرے بڑے شہروں سے منسلک جائے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت گوادر کو ملک کا وِنٹر کیپیٹل قرار دے تاکہ اسے اقتصادی سرگرمیوں کے لیے پُرکشش مقام کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئی سی سی آئی کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے اپنا وفد گوادر بھیجنے پر غور کرے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago