گندھارا ویلی سٹی کی فزیبلٹی اسٹڈی اگلے پانچ ماہ میں مکمل ہو جائے گی: وزیربلدیات خیبر پختونخواہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ گندھارا ویلی سٹی کے نام سے نیا شہر بسانے کا ہدف پختونخواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے اور فزیبلٹی اسٹڈی کا عمل اگلے پانچ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

صوبائی وزیر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) ہیڈکوارٹر حیات آباد میں اتھارٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل امارہ خان نے اس موقع پر پشاور کے ترقیاتی منصوبوں پر تازہ ترین احوال سے انہیں آگاہ کیا جبکہ اجلاس میں تمام شعبوں کے ڈائریکٹرز کے علاوہ سپیشل سیکرٹری بلدیات معتصم بااللہ شاہ اور متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

صوبائی وزیر اکبر ایوب خان نے پی ڈی اے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ کی تکمیل کیلئے ورسک روڈ سے ناصرباغ روڈ تک شاہراہ کے ابتدائی تخمینے کی منظوری اور اراضی کے حصول کا کام جلد نمٹانے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top