Graana News

ایف ڈبلیو او نے اسلام آباد ایکسپریس وے کے توسیعی منصوبے کے لیے 11 ارب روپے کی بولی جمع کرا دی

اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو اس منصوبے کے لیے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) سے 11 ارب روپے کی بولی موصول ہوئی ہے جس کے تحت پی ڈبلیو ڈی سے گرینڈ ٹرک (جی ٹی) روڈ تک 7 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایکسپریس وے کو توسیع دی جائے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے حکام کے مطابق این ایل سی نے 11.7 ارب روپے کی بولی دی جبکہ ایف ڈبلیو او نے 10.9 ارب روپے کی بولی جمع کرائی۔

حکام کے مطابق کمیٹی کی منظوری کے بعد سی ڈی اے انتظامیہ ورک آرڈر جاری کرنے سے پہلے بولی قبول کرے گی۔

مذکورہ توسیعی منصوبے کو 18 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں پی ڈبلیو ڈی سے روات تک ایکسپریس وے کو دو لین سے بڑھا کر دونوں اطراف چار لین تک توسیع دی جائے گی جبکہ سوہان پل کی تعمیر بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے۔

فیصل مسجد سے شروع ہونے والی اس شاہراہ کو پہلے ہی کورال اور پی ڈبلیو ڈی اسٹاپ تک توسیع دی جا چکی ہے کیونکہ مذکورہ مرکزی شاہراہ پر ٹریفک میں دباؤ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔

ایکسپریس وے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع اور آزاد جموں و کشمیر کے مابین سفری سہولیات کا بہترین ذریعہ ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago