اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی شراکت سے مارگلہ روڈ کے جوائنٹ سروے پر کام شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوائنٹ سروے کے اختتام پر سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔
سی ڈی اے کے انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سروے ایک ہفتے میں ختم کیا جائے گا جس کے بغیر تعمیر کا آغاز ممکن نہیں ہے۔
سی ڈی اے کا لینڈ سروے ڈیپارٹمنٹ، انجینرنگ وينگ اور ایف ڈبلیو او کی کنسٹرکشن ٹیم سروے پر کار فرما ہیں۔
مارگلہ روڈ کو جی ٹی روڈ سنگجانی سے لے کر سترہ میل مری روڈ تک تعمیر کیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔