Technology

ٹیکنالوجی کے تناظر میں ریئل اسٹیٹ کا مستقبل کیا؟

ٹیکنالوجی نے جہاں دنیا بھر میں انقلاب برپا کیا وہاں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بھی مختلف تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ آج ہم آپ کو ٹیکنالوجی کے تناظر میں ریئل اسٹیٹ کے مستقبل سے متعلق ایک دلچسپ بلاگ پیش کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

دورِ قدیم میں پراپرٹی کی خریدوفروخت بھی اس دور کے رواج کے مطابق ہوا کرتی تھی۔ فائلوں کا اک انبار ہوتا تھا اور پراپرٹی کی خریدوفروخت سے متعلق اک اک چیز کی لکھت پڑھت ہوا کرتی تھی۔ پھر وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی نے جگہ لی اور کمپیوٹر متعارف ہوا۔ دھیرے دھیرے ٹیکنالوجی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو جدت سے روشناس کراتی چلی گئی۔

اگر ہم اپنے آباؤاجداد کے وقتوں کی بات کریں تو شاید یہ وہ وقت تھا جب فرسٹ جنریشن کمپیوٹر متعارف ہوا تھا اور زمین کی تمام خرید و فروخت میں ہر لحاظ سے انسان کا ہی کردار تھا۔ مشین نے دھیرے دھیرے سب بدل ڈالا۔

 

ورچویئل ریئل اسٹیٹ

ریئل اسٹیٹ کی دنیا بدلنا شروع ہوئی جب ٹیکنالوجی نے اپنی جگہ بنانا شروع کی۔ پہلے پراپرٹی کی خرید سے قبل اس کا انتخاب کرنے کے لیے بذاتِ خود گھر یا پلاٹ دیکھنے جانا پڑتا تھا۔ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی نے یہ نہایت آسان بنا دیا۔ اب ورچویئل ٹور کے ذریعے آپ دنیا میں کہیں بھی بیٹھ کر کسی بھی پراپرٹی کا دورہ کر سکتے ہیں۔

دورِ جدید میں 360 ڈگری تصاویر نے پراپرٹی کا بغور معائنہ کرنا آسان بنا دیا۔ کسی بھی پراپرٹی کی 360 ڈگری تصاویر کے ذریعے اس کا بغور جائزہ لے کر باآسانی اس میں پائی جانے والی خوبیوں اور نقائص کے بارے میں معلوم کیا جا سکتا ہے۔ یہ طریقہ کار خریدار کے لیے کافی تسلی بخش ثابت ہوتا ہے۔

اب تو کسی بھی رہائشی یا کمرشل منصوبے کی تعمیر سے قبل ہی اسکی اینیمٹڈ ویڈیو منظرِ عام پر آ جاتی ہے جس سے اس پراجیکٹ کی تفصیلات باآسانی صارف کو حاصل ہو جاتی ہیں۔ یوں سرمایہ کار اس پراجیکٹ کی خصوصیات کی بِنا پر اس میں سرمایہ کاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بخوبی کر سکتے ہیں۔ ٹیکنالوجی جس تیزی سے ترقی کر رہی ہے، ریئل اسٹیٹ کی دنیا بھی ڈیجیٹل ہوتی جا رہی ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب گھر بیٹھے کسی بھی پراپرٹی کا مکمل طور پر حقیقت پر مبنی وزٹ بھی ممکن ہو جائے گا۔

ڈیجیٹل دستخط

پاکستان اور بہت سارے ترقی پذیر ممالک میں اب بھی پراپرٹی کی خرید و فروخت کسی بھی شخص یا اس کے پاور آف اٹارنی کی ذاتی موجودگی اور دستخط کے بغیر نہیں ہوتی۔ موجودہ دور میں جہاں ڈیجیٹل دستخط یعنی ای دستخط متعارف ہوا وہیں اس نے بہت سارے کاروباری معاملات کو آسان کر دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب ریئل اسٹیٹ کی دنیا میں بھی ڈیجیٹل دستخط اپنی جگہ بنا لے گا اور تمام کاغذی کاروائی ڈیجیٹل دستاویزات پر مبنی ہوا کرے گی۔

 

آرٹیفشل انٹیلیجنس کا کردار

دنیا جوں جوں جدت کی طرف جا رہی ہے، حیرت انگیز ایجادات سامنے آ رہی ہیں، انہیں ایجادات میں سے ایک انقلابی ایجاد آرٹیفیشل انٹیلیجنس بھی ہے۔

کسی بھی علاقے میں گھر تعمیر کرنے سے قبل کوئی بھی شخص ان چند عوامل کا جائزہ لیتا ہے۔

سورج کی روشنی کے اوقات اور موسم کی تبدیلی

اس علاقے کے تعلیمی اداروں کا معیار

لوکل ٹرانسپورٹیشن کے آپشنز

تفریحی مواقع

پارکنگ کی موجود جگہ

ان تمام چیدہ چیدہ عوامل کی بنیاد پر ہی اس علاقے میں رہائش پذیر ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ان تمام عوامل کا خودکار طریقے سے جائزہ لیتے ہوئے جگہ کو رہائش کے لیے موزوں ہونے یا نہ ہونے کا بارے میں معلومات کی بنیاد پر آپ کو درست نتیجہ فراہم کر سکتی ہے۔ عین ممکن ہے کہ اس مقصد کے لیے مستقبل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ڈیوائس تیار کی جائے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی روبوٹ ویسے بھی منظرِعام پر آ چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ مستقبل میں انسان کے کیے جانے والے بیشتر کام روبوٹس کرنے لگیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ مستقبل میں روبوٹس ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کا کردار بھی ادا کریں۔ دنیا اس انتظار میں ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس نامی ایجاد دنیا میں کس طرح کے انقلابات برپا کرتی ہے۔

بلاک چین ٹیکنالوجی

اگر بلاک چین کو سادہ الفاظ میں سمجھنا ہو تو یہ آپس میں منسلک مختلف بلاکس کی چین یا لڑی کا نام ہے جس کے ہر بلاک کے اندر معلومات موجود ہوتی ہیں۔ بلاک چین بنیادی طور ہر معلومات کو ریکارڈ کرنے کا وہ نظام ہے کہ جس میں سسٹم میں تبدیلی، سسٹم ہیک کرنا یا سسٹم کو دھوکہ دینا انتہائی مشکل اور تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے آنے سے نہ صرف معلومات کے اندراج کو تحفظ ملے گا بلکہ موجودہ دور کے نت نئے فراڈ کے طریقوں سے بھی چھٹکارا حاصل ہو گا۔ بلاک چین ٹیکنالوجی مستقبل میں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار کو محفوظ بنانے جا رہی ہے۔

اسمارٹ ہومز یا سمارٹ گھر

موجودہ دور میں اسمارٹ ہومز دنیا بھر میں متعارف کروائے جا چکے ہیں۔ اب سیکیورٹی سے لے کر گھر کے اندرونی حصوں میں استعمال ہونے والی ہر چیز کا کنٹرول صارف کے اسمارٹ فون میں موجود ہوتا ہے۔ اسمارٹ ہوم میں موبائل سے گھر کے دروازے لاک یا ان لاک کیے جا سکتے ہیں۔ گھر کی بجلی، الارم، سینسر، سیکیورٹی کیمرے الغرض ہر چیز اسمارٹ فون سے کنٹرول کی جا سکتی ہے۔ ٹیکنالوجی نے اسمارٹ ہوم متعارف کروا کر ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو مزید چار چاند لگا دیے ہیں۔

اگر موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین گھر میسر ہے تو مستقبل میں ایک اسمارٹ ہوم میں مزید کیا فیچرز متعارف کروائے جائیں گے، اس کا اندازہ ہم بخوبی کر سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی جوں جوں ترقی کرے گی ریئل اسٹیٹ سیکٹر مزید جدت دیکھنے کو ملے گی جو نہ صرف صارفین بلکہ فروخت کننگان کے لیے بھی نہایت مفید ثابت ہو گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago